ریاست مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کیانی میں کیانی میونسپل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور مہمان ٹیم گوکھلم کیرالہ ایف سی کے مابین کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کے لیے اس میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کر کے تین پوائنٹ حاصل کرنا لازمی تھا۔
محمڈن اسپورٹنگ اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کی ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی بھر پور کوشش کی، دونوں ٹیموں نے میچ کی شروعات سے ہی سبقت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے پر پے در پے حملے کرکے ایک دوسرے پر سبقت بنانا چاہتی تھی۔
پہلے ہاف کے اختتام سے ایک منٹ قبل جان چیڈھی نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو گوکھلم کیرالہ ایف سی پر ایک صفر کی سبقت دلائی اور دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، کھیل کے 66 ویں منٹ پر اے اختر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زور دار شاٹ کی بدولت گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0-2 کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔
کھیل کے 76 ویں منٹ پر ایس محمد نے گول کرکے گوکھلم کیرالہ ایف سی کو میچ میں واپسی دلاتے ہوئے اسکور 1-2 کر دیا، گوکھلم کیرالہ ایف سی اسکور برابر کرنے کے لیے کھیل کے اختتام تک اپنی کوشش جاری رکھی لیکن مزید گول کرنے میں ناکام رہی۔ کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ 1-2 گول کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ میچ میں جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔
محمڈن اسپورٹنگ اس جیت کے ساتھ لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کرنے میں کامیاب رہی، چرچل برادرس 13 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، محمڈن اسپورٹنگ دس پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔