ETV Bharat / sports

لیونل میسی کا بارسلونا کلب چھوڑنے کا فیصلہ

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بارسلونا کو 16 سال بعد چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

messi
messi
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 8:47 PM IST

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کریئر کے واحد فٹ بال کلب بارسلونا کو کلب چھوڑ کر تبادلے کی درخواست بھیج دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نامور فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کو اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

انہوں نے انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میں اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا۔

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی
دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی

خیال رہے کہ بارسلونا کے ساتھ لیونل میسی کا اگلے سال تک کا معاہدہ ہے اور اس میں ایک اور شق کے مطابق اگر کوئی دوسرا کلب لیونل میسی کو خریدنا چاہتا ہے تو اس کے لیے انہیں 70 کروڑ یورو ادا کرنے ہوں گے۔

نامور فٹبالر کی جانب سے کلب چھوڑنے کی خبر کے بعد بارسلونا کے حامیوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوئی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے۔

اس کے علاوہ یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ اگر بارسلونا کے صدر جوزپ ماریا بارٹومیو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں تو ممکن ہے کہ لیونل میسی کلب کو چھوڑنے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیں تاہم یہ گمان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میسی اس کلب کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔

لیونل میسی کا فیکس سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں یہ خبر آگ کی طرح پھیل چکی ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں، اسی دوران یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں کہ لیونل میسی آئندہ کون سے کلب کا انتخاب کریں گے۔

لیونل میسی
لیونل میسی

اس ضمن میں بلیچر رپورٹ کی ایک خبر ہے جس کے مطابق لیونل میسی نے بطور کلب مانسچٹر سٹی کا انتخاب کیا ہے۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے سنہ 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور تب سے ابھی تک وہ اسی کلب کے لیے کھیلتے ہیں یہ ان کے کریئر کا واحد کلب تھا جس سے وہ مسلسل 16 سال تک منسلک رہے۔

لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں یہی نہیں بلکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی میسی کو اسی کلب میں شمولیت کے دوران ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.