ETV Bharat / sports

EURO 2020: اٹلی کے نام یورو کپ کا خطاب، پنالٹی میں انگلینڈ کو شکست - یورو کپ چیمپئن شپ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر

یورو کپ کا سنسنی خیز فائنل میچ اضافی وقت کے بعد بھی ایک ایک سے برابری پر ختم ہوا، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اٹلی نے انگلینڈ کو 2-3 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ یورو کپ فٹ بال کا چمپیئن بن گیا۔

Italy wins Euro 2020
اٹلی کے نام یورو کپ کا خطاب
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 8:23 AM IST

اتوار کے روز انگلینڈ کے ومبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یورو کپ 2020 کا فائنل میچ اضافی وقت کے بعد بھی 1-1 سے برابری پر ختم ہونے کے بعد اٹلی نے انگلینڈ کو پنالٹی میں 2-3 سے شکست دے کر اپنا دوسرا یوروپی چمپیئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے میچ برابر ہونے کے سبب میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ مگر اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد یورو کپ چمپیئن شپ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا جس میں اٹلی نے دو کے مقابلے میں تین گول کیے۔

انگلینڈ نے میچ کے شروع ہوتے ہی گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی لیکن اٹلی کے لیونارڈو بنوچی نے کھیل کے 67 منٹ میں گول کرکے انگلینڈ کی برتری ختم کردی۔

اٹلی 1968 کے بعد پہلی مرتبہ یوروپی چمپیئن شپ کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Copa America 2021: کوپا امریکہ چیمپیئن شپ کا خطاب ارجنٹینا کے نام

اٹلی اور انگلینڈ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور ننھے شہزادہ جارج بھی موجود تھے جب کہ دیگر اہم شخصیات میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی اسٹیڈیم میں آئے تھے۔

انگلینڈ کا چمپیئن بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ 1966 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلی مرتبہ بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا موقع ملا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.