دو بار کی چمپئن اٹلیٹیکوڈی کولکاتا اتوار کو جب سالٹ لیک اسٹیڈیم میں دو بار کی چمپئن چینين ایف سی کی میزبانی کرے گی تو اس کی کوشش اس میچ سے تین پوائنٹس لے کر ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں دوبارہ ٹاپ مقام پر پہنچنے کی ہوگی۔
پہلے ہی پلے آف کے لئے اپنا مقام پکا کر چکی اٹلیٹیکوڈی کولکاتا کی نظریں اب اے ایف سی چمپئنز لیگ میں جگہ بنانے پر لگی ہوئی ہیں ۔ اٹلیٹیکوڈی کولکاتا کی ٹیم 16 میچوں میں 33 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
چینين کی نظریں پلے آف میں پہنچنے پر ہیں ۔ چینين اب 15 میچوں میں 22 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے اور ایک جیت اس کو پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچا دے گی۔
وہیں، اٹلیٹیکوڈی کولکاتا اگر یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو اس کی یہ مسلسل پانچویں جیت ہوگی۔ٹیم کے اسٹار کھلاڑی رائے کرشنا سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
وہ اب تک 13 گول کر چکے ہیں۔انہوں نے اٹلیٹیکوڈی کولکاتا کے گزشتہ میچ میں اڑیسہ ایف سی کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک لگائی تھی۔ اٹلیٹیکوڈی کولکاتا کے پاس اگر کرشنا ہے تو چینين کے پاس اسٹرائیکر نیرجس ولاسكس ہے،
جوکہ اب تک 12 گول داغ چکے ہیں۔وہ اس سیزن میں اب تک پانچ اسسٹ بھی کر چکے ہیں۔چینين کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ انیرودھ تھاپا دوبارہ ٹیم میں لوٹ چکے ہیں جبکہ جرمنپريت سنگھ بھی میچ کے لئے دستیاب رہیں گے۔ٹیم کو اگرچہ تھوي سنگھ کی کمی کھلے گی، جنہیں بنگلور ایف سی کے خلاف یلو کارڈ ملا تھا۔