کوچ انتونیو هباس کی اٹلیٹکوڈٰ کولکاتا اس سیزن کی واحد ایسی ٹیم ہے جو اپنے گھر میں اب تک ناقابل تسخیر چل رہی ہے اور ٹیم نے سب سے زیادہ 10 گول کئے ہیں ۔ گھر میں ٹیم کا ڈیفنس کافی مضبوط رہا ہے اور اس نے اب تک تین ہی گول کھائے ہیں۔
اے ٹی کے کی اس سیزن میں اس گھریلو ریکارڈ کا اصل امتحان اب كارلوس كواڈراٹ کی ٹیم بنگلور ایف سی کے خلاف ہوگی، جو اس سیزن میں گھر کے باہر اب تک ناقابل تسخیر چل رہی ہے۔ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی رائے کرشنا اب آٹھ گول کر چکے ہیں۔ ان آٹھ گولوں میں سے پانچ گول انہوں نے گزشتہ چار میچوں میں کئے ہیں ۔
دوسری طرف، بنگلور ایف سی کا اے ٹی کے کے خلاف اب تک سو فیصد کا ریکارڈ رہا ہے۔ بنگلور نے اے ٹی کے کے خلاف اب تک چار میچ کھیلے ہیں اور چاروں میں اس نے اے ٹی کے کو دھول چٹائی ہے۔
یہاں تک کہ اے ٹی کے کی ٹیم ان چار میچوں میں بنگلور کے خلاف صرف ایک گول کر پائی ہے۔ اس میچ میں اے ٹی کے لئے بنگلور کے ڈیفنس میں نقب لگانا آسان نہیں ہو گا کیونکہ موجودہ چمپئن نے نو میچوں میں اب تک صرف پانچ ہی گول کھائے ہیں۔ بنگلور نے اس سیزن میں 11 گول داغے ہیں۔
اس شاندار ریکارڈ کے باوجود بنگلور کو کراس پر گول کرنے میں تبدیل کرنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ 100 سے زائد کراس کے باوجود ٹیم صرف ایک گول کر پائی ہے۔
بنگلور اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور ٹیم اگر یہ میچ جیتتی ہے تو وہ ٹاپ پر پہنچ جائے گی۔
اے ٹی کے 15 پوائنٹس کے ساتھ بنگلور سے ایک مقام نیچے تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹیم کو ایف سی گوا سے 1-2 سے شکست ہوئی ہے جبکہ حیدر آباد ایف سی کے خلاف اس نے 2-2 سے ڈرا کھیلا تھا۔