فئفا رینکنگ میں بھارتی ٹیم کی مایوس کن پوزیشن نے کئی سوال کھڑا کردیا ہے۔
بھارتی قومی فٹبال ٹیم نے شاندار انداز میں شال کاآغاز کیا تھا۔ لیکن گزرتے وقت کےساتھ قومی فٹبال ٹیم کی کار کردگی میں مایوس کن ہوتی رہی جس سے رکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندستان نے فیفا رینکنگ میں اس سال کی شروعات 97 ویں مقام کے ساتھ تھا۔ وہ فروری میں 103 ویں، اپریل میں 101 ویں، جولائی میں 103 ویں اکتوبر میں 104 ویں اور 106 ویں اور نومبر اور دسمبر میں 108 ویں نمبر پر رہا۔
بیلجئیم نے مسلسل دوسرے سال فیفا رینکنگ میں دنیا کی نمبر ایک فٹ بال ٹیم کے طور پر سال کا اختتام کیا ہے۔
عالمی چمپئن فرانس دوسرے مقام پر برقرار ہے اور تیسرے نمبر کی برازیل سے آگے ہے، جس مقام پر وہ دسمبر 2018 سے برقرار ہے۔ انگلینڈ کو ایک جگہ کا فائدہ ہوا ہے اور 2019 میں وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ اروگوے دو مقام کی بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔
ارجنٹینا نویں اور کولمبیا 10 ویں مقام پر برقرار ہے اور سرفہرست 10 ٹیموں میں پہنچ گئی ہیں۔ میکسیکو 11 ویں نمبر پر ہے جبکہ 12 ویں نمبر کی سوئٹزرلینڈ اور 16 ویں نمبر کی ڈنمارک چار اور بالترتیب چھ مقام گر گئی ہیں۔
اس دوران فیفا عالمی کپ 2022 کی میزبان قطر کو اس سال 138 پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے۔ اس سال اے ایف سی ایشیائی کپ کی فاتح اور ایشین کپ کوالیفائنگ کی شاندار آغاز کرنے والی قطر کو درجہ بندی میں سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے اور وہ براہ راست 38 مقام کی چھلانگ لگا کر عالمی رینکنگ میں 55 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
اے ایف سی رینکنگ میں قطر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ جاپان ایشیا کی نمبر ون ٹیم ہے، وہ عالمی رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہے۔ وہیں الجیریا 32 ویں رینکنگ پر پہنچ گیا ہے۔