ETV Bharat / sports

آئی لیگ 20۔2019: ریئل کشمیر ایف سی کا چینئی سٹی سے مقابلہ - جمعرات کو

آئی لیگ 20۔2019 کے اگلے مرحلے میں جمعرات کو ریئل کشمیر ایف سی اور چینئی سٹی ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

آئی لیگ 20۔2019
آئی لیگ 20۔2019
author img

By

Published : Dec 25, 2019, 7:36 PM IST

قومی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ آئی لیگ میں جمعرات کو دن کے ٹھیک بارہ بجے سری نگر میں واقع ٹی آر سی گراؤنڈ میں ریئل کشمیر فٹ بال کلب کا مقابلہ دفاعی چیمپئین چینئی سٹی سے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹی آر سی سری نگر میں قائم ٹکٹ سینٹروں پر گزشتہ چار دنوں سے شائقین میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے شد ومد سے ٹکٹیں خرید رہے ہیں جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ اسٹیڈیم شائقین سے کچھا کچھ بھرا ہوگا۔

آئی لیگ 20۔2019

سری نگر کے ٹی آر سی گراؤنڈ میں جمعرات کے روز دن کے ٹھیک بارہ بجے آئی لیگ کا پہلا میچ ریل کشمیر فٹ بال کلب بمقابلہ دفاعی چیمپئین چینئی سٹی ہوگا۔

بتادیں کہ وادی میں جاری سردی کے پیش نظر میچ کی ٹائمنگ کو تبدیل کرکے 2 بجے دن کے بجائے 12 بجے دن مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی لیگ کے 12 اور 15 دسمبر کو ہونے والے دو میچ شدید دھند کے باعث ملتوی ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میچ کو اسٹار اسپورٹس کی ڈی اسپورٹس چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ادھر دونوں ٹیموں کے کوچز کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیمیں میچ کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر آئی لیگ کے میچز معطل ہوئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.