مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں کلیانی میونسپل گراؤنڈ میں کھیلے گئے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں میزبان ایسٹ بنگال اور انڈین ایروز کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی بھر پور کوشش کی اور دونوں ٹیموں کی جانب سے پے درپے حملے دیکھنے کوملے۔
پہلے ہاف کے اختتام تک ایسٹ بنگال اور انڈین ایروز کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہو ا۔ دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی گول نہیں ہوسکا۔
دوسر ے ہاف میں میزبان ٹیم ایسٹ بنگال کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی ۔
مہمان ٹیم انڈین ایروز نے میزبان کے حملے کو ناکام بنا تے ہو ئے جوابی حملہ کیا۔
کھیل کے 59 ویں منٹ پر وکرم پرتاپ نے گول کرکے انڈین ایروز کو ایک صفر کی سقبت دلائی۔
ایسٹ بنگال ایک صفر کی سبقت ختم کرنے کے لئے حریف ٹیم پر پے در پے حملہ کیا۔ میزبان ٹیم کی بھر پور کوشش کے باوجود اسکور برابر نہ ہو سکا۔
کھیل کے اختتام سے قبل کارلوس کو رف کھیل کامظاہرہ کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا میدان سے باہر کردیاگیا۔
ایسٹ بنگال دس کھلاڑیون کے ساتھ میچ میں واپس آ نے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔
کھیل کے اختتام ےک انڈین ایروز نے ایک صفر کی سبقت کو برقراررکھتے ہوئے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں بڑی جیت درج کی۔
موہن بگان 10 میچوں میں 23 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ منرواپنجاب ایف سی 17 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے ۔
اس کے علاوہ ترااؤ ایف سی 14 پوائنٹ ،گوکھلم کیرالہ ایف سی 13پوائنٹ اور ایسٹ بنگال 11 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسری ، چھٹی پوزیشن پر ہے ۔