ETV Bharat / sports

آئی ایس ایل: حیدرآباد کا واحد مقصد کیرالا کے خلاف جیت - حیدرآباد ایف سی

ہیرو انڈین سُپر لیگ (آئی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں حیدرآباد ایف سی زیادہ تر ٹاپ 4 میں بنی ہوئی تھی لیکن اب یہ ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے اور اس کے تین میچ باقی ہیں۔

hyderabad fc
hyderabad fc
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 9:30 PM IST

پوائنٹس کے لحاظ سے حیدرآباد ایف سی چوتھے نمبر پر قابض ایف گوا کے ساتھ ہے۔ دونوں ٹیموں کے 24 پوائنٹس ہیں۔ پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے حیدرآباد ایف سی اب مزید پوائنٹ نہیں گنوا سکتی۔

حیدرآباد نے گزشتہ 7 میچوں میں سے 6 ڈرا کھیلے ہیں اور ٹیم اپنا اگلا میچ واسکو کے تلک میدان اسٹیڈیم میں کیرالہ بلاسٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

حیدرآباد ٹیم اچھی طرح جانتی ہے کہ اگر اب وہ پوائنٹس ہار جاتی ہے تو ان کے لیے پلے آف کا راستہ بہت مشکل ہو جائے گا۔ کیرالہ نے اب تک 29 گول کھائے جو کہ لیگ کا دوسرا بدترین ریکارڈ ہے۔

کوچ کیبو وکونا کے لیے پریشانی کی بات یہ ہے کہ ٹیم نے پہلا گول کرنے کے بعد 18 پوائنٹس گنوائے ہیں لیکن حیدرآباد کے کوچ مینوئل مارکیز کا خیال ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کیرالہ کو کمزور تصور کیا جائے۔

مارکیز نے کہا کہ 'دوسری ٹیموں کی طرح کیرالہ بھی ہے جو ٹیبل میں نیچے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ وہ اب بھی ٹیبل میں اوپر جاسکتی ہے ۔ ہم اپنے انداز کے مطابق کیرالہ کے خلاف کھیلیں گے۔ ہم 9 میچوں سے ناقابل تسخیر ہیں لیکن ان میں سے 6 ڈرا بھی ہیں۔ ہمیں میچ جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ ہمارے لیے سیزن بہت اچھا رہا ہے۔ ہم ٹاپ 4 میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

وکونا کا کہنا ہے کہ 'ان کی ٹیم مواقع کو گول میں تبدیل کرنے میں اصلاح کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر حملہ اور دفاع میں توازن کی کمی ہے۔ 'ہم نے بیشتر میچوں میں اپنے حریف سے زیادہ مواقع پیدا کئے ہیں لیکن پوائنٹس لینے میں کامیاب نہیں ہورہے ہیں اور ہمیں اسے بہتر کر کے غلطیوں کو سدھارنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.