جرمنی نے ہفتے کی رات یورو فٹ بال چیمپین شپ میں دفاعی چمپیئن پرتگال پر 4-2 سے کامیابی حاصل کی جس میں مخالف ٹیم کے کھلاڑی بھی کافی معاون رہے۔ پرتگال کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم بنی جس نے اپنے میچ میں دو خودکش گول اسکور کیے۔
پہلے میچ میں جرمنی کو فرانس کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس فتح کے بعد ٹیم نے راحت کی سانس لی ہوگی۔
اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے 15 ویں منٹ میں یورو 2020 کا اپنا تیسرا گول کرکے پرتگال کو برتری دلادی۔ جرمنی کے خلاف یہ رونالڈو کا پہلا گول ہے۔ تاہم ڈیفینڈر روبن ڈیاس اور رافیل گوریرو نے پھر دو خودکش گول کرکے جرمنی کو ہاف ٹائم سے قبل 2-1 کی برتری دلادی۔
اس کے بعد کائی ہورٹز اور رابن گوسن نے 51 ویں اور 60 ویں منٹ میں گول کرکے جرمنی کو 4-1 سے آگے کردیا۔ رونالڈو نے جرمنی کے گول کو فری کِک پر ناکام بنادیا جبکہ ڈیوگو جوٹا نے 67 ویں منٹ میں پرتگال کے لیے گول کرکے 2۔4 اسکور کیا جو کی صرف شکست کے فرق کو ہی کم کرسکا تھا۔
مزید پڑھیں: ویراٹ کوہلی تمام آئی سی سی فائنلز کھیلنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی
روس میں 2018 ورلڈ کپ سے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد 2014 ورلڈ کپ چیمپئن جرمنی سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ یورو 2020 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی لیکن ٹیم کا آغاز اچھی طرح سے نہیں ہوا۔
پرتگال اور جرمنی دونوں کے اب گروپ ایف میں تین پوائنٹس ہیں جبکہ عالمی چیمپین فرانس چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فرانس کو بوڈاپیسٹ میں ہنگری نے 1-1 سے برابری روک دیا۔ہنگری کا ایک پوائنٹ ہے اور وہ بدھ کو جرمنی سے میونخ میں کھیلے گا۔ فرانس کا مقابلہ بوڈاپسٹ میں پرتگال سے ہوگا۔