ETV Bharat / sports

دہلی گولڈن لیگ کا دوسرا ایڈیشن لانچ کیا - گولڈن لیگ کا دوسرا ایڈیشن

گولڈن لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لانچ کے موقع پر جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں فٹ بال کے شائقین کا اجتماع لگا۔

دہلی نے گولڈن لیگ کا دوسرا ایڈیشن لانچ کیا
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 11:50 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:44 PM IST

گزشتہ برس فٹ بال دہلی نے گولڈن لیگ کے پہلے ورژن کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔

اس لیگ کا مقصد پانچ سے 11 برس تک کے لڑکے اور لڑکیوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔ اس برس یہ لیگ مفصل اور اصلاح کے طور پر نظر آئے گی کیونکہ اس برس اس میں يونيک ڈیٹا نظام-ایف ڈی کنیکٹ استعمال کیا جائے گا۔

فٹ بال دہلی کے صدر شاجي پربھاكرن نے کہاکہ یہ ایک اہم منصوبہ ہے اور متعلقین، اسپانسرز اور شائقین کے بغیر اسے منعقد کرانا ممکن نہیں تھا۔

ہمیں خوشی ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ اس لیگ کو حمایت دینے یہاں آئے ہیں، میں ساتھ ساتھ تعاون اور حمایت کے لیے بھارتی کھیل اتھارٹی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جس نے ہمیں اس ٹورنامنٹ کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کرانے کی اجازت دی۔

اس موقع پر او این جی سی کے جنرل منیجر (انسانی وسائل) اور کارپوریٹ ا سپورٹس محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر شویندر دت شکلا نے کہا کہ یہ دہلی کا پہلا ادارہ ہے، جو 7-9 اور 9-11 برس کے بچوں کے لیے گراس روٹ سطح پر کھیل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس سے ان بچوں کو نہ صرف کھیل میں بلکہ پڑھائی میں اچھا کرنے کا حوصلہ ملے گا۔

گزشتہ برس گولڈن لیگ کے پہلے سیزن میں 176 ٹیموں کے درمیان کل 751 میچ کھیلے گئے تھے۔ اس بار 200 سے زائد ٹیموں کے رجسٹریشن کرنے کی امید ہے۔

اس برس 15 منظم سائٹز پر کل 1200 میچز کا اہتمام کیا جائے گا۔ لیگ کے میچوں کا انعقاد مسلسل 12 اتوار کو ہوگا، اور ہر دن 100 سے 150 میچ کھیلے جائیں گے۔

لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز 13 اکتوبر سے ہوگا، اس لیگ میں تین مختلف كٹیگري انڈر -7، انڈر -9 اور انڈر -11 میں ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں لڑکے اور لڑکیوں کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

فٹ بال میں زیادہ سے زیادہ نوجوان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے لیگ میں ان ٹیمز کو زیادہ پوائنٹز دیے جائیں گے، جن کے پاس زیادہ لڑکیاں ہوں گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.