ETV Bharat / sports

Euro 2020 Final: میٹرو پولیٹن پولیس نے 49 افراد کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا - ومبلے میں ہونے والے یورو 2020 کے فائنل میچ

میٹروپولیٹن پولیس نے انگلینڈ اور اٹلی کے مابین ومبلے میں ہونے والے یورو 2020 کے فائنل میچ کے دوران متعدد جرائم کی پاداش میں 49 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Euro 2020 final: metropolitan police arrested 49 people for variety of offences
میٹرو پولیٹن پولیس نے 49 افراد کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 2:14 PM IST

اس سے قبل ذرائع کے مطابق ایک ویمبلے اسٹیڈیم کے ترجمان نے بتایا کہ بغیر ٹکٹ کے کچھ شائقین نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کرکے اتوار کے روز 8 بجے سے پہلے ہی اسٹیڈیم میں رسائی حاصل کرلی۔

ٹویٹر پر میچ کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا کہ "یورو 2020 کے فائنل کے لیے ہمارا پولیسنگ آپریشن تقریباً ختم ہوگیا ہے۔ ہزاروں شائقین کا شکریہ جن کا حوصلہ اور برتاؤ کافی اچھا تھا۔ لیکن ہم نے متعدد جرائم کی پاداش میں 49 گرفتاریاں کی ہیں۔"

میٹرو پولیٹن پولیس نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ شائقین کو روکنے اور انھیں کنٹرول کرنے کے دوران 19 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

اٹلی کے خلاف یورو 2020 کے فائنل سے قبل انگلینڈ کے شائقین لندن کے لیسٹر اسکوائر میں غیر مہذب سلوک کرتے رہے۔

آن لائن منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں لیسٹر اسکوائر پر جمع شائقین کے ہجوم چاروں طرف بوتلیں پھینکتے ہوئے دکھائے دے رہے ہیں۔ میچ سے کئی گھنٹے قبل لوگوں کو ہوا میں رنگ اور شیشے کی بوتلیں بھی پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: EURO 2020: اٹلی کے نام یورو کپ کا خطاب، پنالٹی میں انگلینڈ کو شکست

واضح رہے کہ اتوار کے روز انگلینڈ کے ومبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یورو کپ 2020 کا فائنل میچ اضافی وقت کے بعد بھی 1-1 سے برابری پر ختم ہونے کے بعد اٹلی نے انگلینڈ کو پنالٹی میں 2-3 سے شکست دے کر اپنا دوسرا یوروپی چمپیئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے میچ برابر ہونے کے سبب میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ مگر اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد یورو کپ چمپیئن شپ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا جس میں اٹلی نے دو کے مقابلے میں تین گول کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.