ETV Bharat / sports

کرسٹیانو رونالڈو نے گولڈن فٹ ایوارڈ جیتا

گولڈن فٹ ایوارڈ 2003 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ 28 سال سے زیادہ عمر کے سرگرم کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے اور اسے صرف ایک بار جیتا جا سکتا ہے۔

cristiano-ronaldo-wins-golden-foot-award
کرسٹیانو رونالڈو نے جیتا گولڈن فٹ ایوارڈ
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 5:06 PM IST

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے حریف لیونل میسی سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے گولڈن فٹ ایوارڈ پر قبضہ جما لیا ہے۔ واضح رہے کہ برسوں سے پرتگالی سپر اسٹار اور بارسلونا کے لیجنڈ میسی کے مابین فٹ بال کے ٹاپ ایوارڈس کے لیے جنگ کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے جیتا گولڈن فٹ ایوارڈ

حالانکہ حالیہ دنوں میں میسی سے پچھڑتے ہوئے رونالڈو نے اب تک 5 بیلن ڈی آر جیتے ہیں، وہیں، میسی اسے 6 بار اپنے نام کر چکے ہیں۔ لیکن اس بار رونالڈو نے اُس ایوارڈ پر ہاتھ جمایا ہے جس تک میسی کی رسائی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

اس مہینے کے شروع میں اعلان کیا گیا تھا کہ یووینٹس اسٹار گولڈن فٹ ایوارڈ کے نئے فاتح ترین کرسٹیانو رونالڈو ہوں گے۔

گولڈن فٹ ایوارڈ کی شروعات 2003 میں ہوئی تھی۔ یہ ایوارڈ 28 سال سے زیادہ عمر کے ایسے کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جو ابھی بھی میدانِ کھیل میں سرگرم ہوں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ایوارڈ کو صرف ایک بار ہی جیتا جا سکتا ہے۔

اب تک یہ ایوارڈ رابرٹو بیگیو، ایلے سینڈرو اور رونالڈنہو جیسے کھلاڑیوں کو دیا جا چکا ہے۔ روایت کو دھیان میں رکھتے ہوئے رونالڈو نے رونالڈو نے سیمنٹ میں اپنے پیر رکھے اور کنکریٹ کے ٹائل پر اپنی دستخط کی۔

مزید پڑھیں:

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز پر قبضہ کیا

رونالڈو کے گولڈن فٹ کے جیتنے پر کوئی تعجب نہیں ہوا کیوں کہ وہ اس سال کافی اچھے فارم میں تھے۔ پرتگال کے 35 سالہ کپتان نے 2020 میں اپنے کلب اور ملک کے لیے 44 گول کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.