اے آئی ایف ایف نے جمعہ کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ صحت وزارت، وزارت کھیل اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے جاری ہدایات کو دیکھتے ہوئے ملک میں تمام فٹ بال سرگرمیاں اگلے حکم تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔
اے آئی ایف ایف نے اس کے لئے ایک اپریل 2020 کو جاری عالمی فٹ بال ادارے فیفا کے ہدایات کی بھی مثال دی۔ہندستان فٹ بال تنظیم نے کہا کہ فیفا کے ہدایات اور سفارشات پر عمل کرنا اس کی ذمہ داری ہے اور اس بحران کی گھڑی میں اسے اپنی حکومت کی ہدایات کو بھی دیکھنا ہے۔