ETV Bharat / sports

برازیل خطاب پر قابض

فائنل مقابلے میں برازیل نے پیرو کو 1-3 سے شکست دے کر نویں مرتبہ کوپا امریکہ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔

برازیل خطاب پر قابض
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 5:37 PM IST

ریو کے ماراکانہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوپا امریکہ کے فائنل مقابلے میں میزبان برازیل نے پیرو کو 1-3 سے دھول چٹا دی۔

برزیل کی جانب سے ایورٹن سوریس نے 15 ویں منٹ میں ہی گول کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی لیکن پہلا ہاف مکمل ہونے سے قبل پیرو کے پاؤلو گریرو نے 44 ویں منٹ کی شاندا گول کیا اور اسکور 1-1 سے برابر کر دیا لیکن ان کی یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکی اور برازیل اسٹار کھلاڑی جیزس نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں 48 ویں منٹ میں گول کر کے اسکور نورڈ پر ٹیم کو 1-2 سے برتری دلا دی۔

حالاںکہ کہ جیزس کو 70 ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد انہیں میدان چھوڑ کر جانا پڑا اور بقیہ میچ برازیل ٹیم کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ ہی کھیلنا پڑا۔

اس دوران پیرو نے مسلسل گول کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی تمام کوششیں رائیگاں گئی جبکہ میچ می آخری منٹ میں برازیل نے مزید ایک گول کر کے اسکور 1-3 کر دیا اور ٹیم نے نویں مرتبہ کوپا امریکہ خطاب پر قبضہ جمایا۔

برازیل نے اس سے قبل سنہ 1919، سنہ 1922، سنہ 1949، سنہ 1989، سنہ 1997، سنہ 1999، سنہ 2004 اور سنہ 2007 میں یہ خطاب جیتا تھا۔

جنوبی امریکہ کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں یوروگوئے کا دبدبہ رہا ہے اور اس نے ریکارڈ 15 مرتبہ کوپا امریکہ خطاب اپنے نام کیا ہے اور پہلے مقام پر ہے اس کے بعد ارجنٹینا کا نمبر آتا ہے جس نے 14 مرتبہ خطابی مقابلے میں جیت درج کی ہے جبکہ برازیل 9 خطاب کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب پیرو سنہ 1975 کے بعد اپنا پہلا جبکہ مجموعی طور پر تیسرا خطاب جیتنے کے ارادے سے میدان پر اترا تھا لیکن اس یہ خواب پورا نہیں ہو سکا، پیرو نے سنہ 1939 میں اپنی میزبانی میں پہلی بار چیمپیئن کا شرف حاصل کیا تھا جبکہ سنہ 1975 میں اس نے آخری بار کوپا امریکہ ٹائیٹل اپنے نام کیا تھا، اس کے علاوہ پیرو ٹیم 5 مرتبہ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.