ارجنٹینا کے استار فٹبالر لیونل میسی کا قومی ٹیم کے ساتھ خطاب جیتنے کا خواب ایک مرتبہ پھر سے ٹوٹ گیا اور اسے سیمی فائنل میں برازیل کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میزبان برازیل نے ارجنٹینا کو 0-2 سے شکست دی، برازیل کی جانب سے گیبرئیل جیسس اور رابٹرے فرمینو نے ایک ایک گول کیا۔
واضح رہے کہ لیونل میسی نے پورے ٹورنامنٹ میں محض ایک ہی گول کیا اور وہ بھی پنالٹی کے ذریعے۔
ارجنٹینا نے آخری بار سنہ 1993 میں کوپا امریکہ خطاب جیتا تھا جبکہ اسے گزشتہ دو سیزن میں فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔
میزبان برازیل شروعات سے ہی ارجنٹینا ٹیم پر حاوی نظر آئی اور اس کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے کئے، میچ کے 19 ویں منٹ میں برازیل کو پہلی کامیابی ملی اور جیسس کے شاندار گول نے ٹیم کو برتری دلائی۔
دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے جارحانہ رخ اختیار کیا لیکن اسے گول کرنے میں کوئی کامیابی نہیں ملی جبکہ 71 ویں منٹ میں رابٹرے فرمینو نے گول کر کے ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔