ETV Bharat / sports

امریکہ پری کوارٹر فائنل میں

دفاعی چیمپیئن امریکہ نے سویڈن کو 0-2 سے شکست دے کر فیفا خاتون فٹ بال عالمی کپ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

امریکہ نے سویڈن کو 2-0 سے شکست دی
author img

By

Published : Jun 21, 2019, 8:39 PM IST

امریکہ نے اس جیت کے ساتھ گروپ ایف میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے، اس کے علاوہ اس نے گروپ میچوں میں 18 گول کر کے کسی بھی ٹیم کی طرف سے ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں امریکہ کی لنزے ہوران نے تیسرے منٹ میں ہی گول كرکے ٹیم کو برتری دلائی تھی، اس کے بعد دوسرے ہاف میں پانچ منٹ کے بعد ہی امریکہ نے دوسرا گول كر کے اسکور 2-0 کر دیا۔

امریکہ نے سویڈن کو 2-0 سے شکست دی
امریکہ نے سویڈن کو 2-0 سے شکست دی

امریکہ کا پری کوارٹر فائنل میں گروپ بی میں دوسرے مقام پر قابض اسپین کے ساتھ مقابلہ ہو گا جبکہ گروپ ایف میں دوسرے نمبر کی سویڈن کا آخری 16 میں مقابلہ گروپ ای کی رنر اپ کینیڈا سے ہوگا۔گ

روپ ایف کے ایک دیگر مقابلے میں چلی نے تھائی لینڈ کے 2-0 سے شکست دی لیکن پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی جبکہ گروپ ای میں کیمرون نے نیوزی لینڈ کو 2-1 سے شکست دی، کیمرون کی جانب سے ازارا انكاؤنٹ نے میچ کے 57 ویں منٹ میں گول کیا، اگرچہ نیوزی لینڈ کی اوریل اونا نے 80 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور برابر کر دیا، لیکن آخری لمحات میں انكاؤنٹ کے شاندار گول نے کیمرون کو 2-1 سے فتح دلا دی اور ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا دیا۔

چلی اور کیمرون کے یکساں تین تین پوائنٹس رہے لیکن کیمرون نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر آخری 16 میں جگہ بنا لی۔

اب کیمرون کا راؤنڈ 16 میں گروپ سی کے فاتح انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا جبکہ گروپ بی میں تیسرے مقام پر چین کا اٹلی سے مقابلہ ہو گا۔

گروپ بی کی فاتح جرمنی ہفتہ کو ناک آؤٹ مرحلے میں نائیجیریا سے نبرد آزما ہو گی جبکہ ناروے کا مقابلہ آسٹریا سے ہوگا۔

میزبان فرانس کا سامنا برازیل سے ہوگا جبکہ ہالینڈ جاپان سے کھیلے گا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.