ETV Bharat / sports

فٹبال ریفریوں کے لئے آن لائن کلاس

اے آئی ایف ایف نے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل سرگرمیاں معطل ہونے کے دوران جمعہ کو ریفری کے لئے آن لائن ٹیوٹوریل کلاس شروع کی۔

فٹ بال ریفریوں کے لئے آن لائن کلاس
فٹ بال ریفریوں کے لئے آن لائن کلاس
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 3:32 PM IST

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل سرگرمیاں معطل ہونے کے درمیان جمعہ کو ریفری کے لئے آن لائن ٹیوٹوریل کلاس شروع کی۔

فٹ بال ریفریوں کے لئے آن لائن کلاس
فٹ بال ریفریوں کے لئے آن لائن کلاس

اس منصوبے سے ریفریوں کو گھر بیٹھ کر بہت کچھ سکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ریفریوں نے بھی اے آئی ایف ایف کے منصوبے کی تعریف کی۔

کلاس تین اور کلاس چار کے کل 60 ریفریوں کو دو بیچ میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان لوگوں کو دو گھنٹے کی آن لائن کلاس دی جائے گی۔ بیچ اے کو سریش سری نواسن اور بھاسکر کوچنگ دیں گے جبکہ انٹونی ڈی کوسٹا اور رضوان الحق بیچ بی کو ٹریننگ دیں گے۔

کوچنگ دینے والے چاروں فیفا کے سابق ریفری رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 50 سپروائزر اور انسٹرکٹر بھی اس کلاس کا حصہ ہوں گے۔

اے آئی ایف ایف ریفری ڈائریکٹر روی شنکر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سےتمام سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے سبب ہم ریفری کے لئے منصوبہ بندی لے کر آئے ہیں۔ ریفریوں کو بہتر بنانے کے لئے یہ کلاس شروع کی جائیں گی۔ ان مشکل حالات میں ہم ڈیجیٹل ذریعے کا سہارا لیں گے۔ ہمیں لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں وقت کا استعمال کرنے کے لئے یہ بہترین طریقہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.