نئی دہلی: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو لے کر امت شاہ کے ریمارکس پر تنازعہ جاری ہے۔ دریں اثنا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ چندر سارنگی نے جمعرات کو الزام لگایا کہ امبیڈکر تنازعہ پر حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تصادم کے دوران اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک ایم پی کو دھکا دیا، جس سے وہ شخص ان پر گر پڑا۔
#WATCH | Delhi | BJP MP Pratap Chandra Sarangi says, " rahul gandhi pushed an mp who fell on me after which i fell down...i was standing near the stairs when rahul gandhi came and pushed an mp who then fell on me..." pic.twitter.com/xhn2XOvYt4
— ANI (@ANI) December 19, 2024
پرتاپ چندر سارنگی نے کہا کہ، راہل گاندھی نے ایک رکن پارلیمنٹ کو دھکا دیا جو مجھ پر گرا، جس کے بعد میں نیچے گر گیا، میں سیڑھیوں کے پاس کھڑا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، تصادم کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کو کچھ چوٹیں آئی ہیں۔ یہ واقعہ اس کے فوراً بعد پیش آیا جب اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ پر انہیں پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کا الزام لگایا۔ اس دوران راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
#WATCH | Lok Sabha LoP Rahul Gandhi says, " this might be on your camera. i was trying to go inside through the parliament entrance, bjp mps were trying to stop me, push me and threaten me. so this happened...yes, this has happened (mallikarjun kharge being pushed). but we do not… https://t.co/q1RSr2BWqu pic.twitter.com/ZKDWbIY6D6
— ANI (@ANI) December 19, 2024
راہل گاندھی نے کیا کہا؟
اس سلسلے میں پارلیمنٹ کمپلیکس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے انہیں روکا، دھکا دیا اور دھمکیاں دیں۔ راہل گاندھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "میں پارلیمنٹ کے داخلی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ بی جے پی ممبران مجھے روکنے، دھکا دینے اور دھمکیاں دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی وجہ سے ایسا ہوا۔۔۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ، بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو بھی دھکا دیا گیا۔
#WATCH | Congress shares a video of MP Priyanka Gandhi Vadra and party chief & Rajya Sabha LoP Mallikarjun Kharge when they were allegedly stopped by ruling party MPs while entering Parliament.
— ANI (@ANI) December 19, 2024
(Video: AICC) pic.twitter.com/n1kPU1zPUS
پرینکا گاندھی نے امت شاہ کو نشانہ بنایا:
وہیں، کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی بی جے پی پر آئین کے معمار کا احترام نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وایناڈ کی ایم پی نے کہا کہ "جس طرح انہوں نے (امت شاہ) بابا صاحب کی توہین کی ہے اور پھر آج صبح انہوں نے ایکس پر بابا صاحب کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے، یہ ایک ذہنیت ہے جو بابا صاحب کی شبیہ کو تباہ کرتے ہیں، کون ان پر بھروسہ کرے گا؟"
یہ بھی پڑھیں: