ETV Bharat / sports

WPL Auction 2023 ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی تیرہ فروری کو ہوگی

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 10:24 AM IST

ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی اگلے ہفتے ممبئی میں ہوگی جہاں 5 ٹیموں کی کھلاڑیوں کے لیے بولیاں لگائی جائیں گی۔ WPL کا پہلا سیزن 4 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ WPL Auction 2023

Women indian premier League 2023 Auction Latest News Mumbai
ویمنز انڈین پریمیئر لیگ کھلاڑیوں کی نیلامی تیرہ فروری کو

نئی دہلی: مردوں کے آئی پی ایل کے بعد اب خواتین کا آئی پی ایل بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ ویمنز پی ایل میں ملک و بیرون ملک کی کھلاڑی شائقین کرکٹ کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔ پہلی بار منعقد ہونے والے ویمنز پی ایل کے لیے خواتین کھلاڑیوں کی نیلامی 13 فروری کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جس میں فرنچائزز اپنی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی بولیاں لگائیں گی۔ بی سی سی آئی نے فرنچائز مالکان سے بات کرنے کے بعد نیلامی کی تاریخ طے کی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ T20 اور جنوبی افریقہ کی SA20 لیگ 12 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کے بعد کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔ WPL کے لیے نیلامی میں کھلاڑیوں کو خریدنے کے لیے ہر ٹیم کو 12 کروڑ روپے کا پرس ملے گا یعنی کھلاڑیوں کی خریداری کے لیے ایک ٹیم کے پاس بارہ کروڑ روپے ہوں گے۔ ہر برس پرس میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

مردوں کے آئی پی ایل کے مقابلے میں یہ رقم بہت کم ہے۔ مردوں کے آئی پی ایل میں ایک ٹیم کے پاس 95 کروڑ روپے ہیں۔ بتادیں کہ WPL 2023 (WPL 2023) کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 6 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ ساتھ ہی رنر اپ کو 3 کروڑ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

ویمنز پریمیئر لیگ (WPL) کی 5 ٹیموں کی نیلامی ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ بولی احمد آباد فرنچائز کے لیے لگائی گئی۔ جسے اڈانی گروپ نے 1,289 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ احمد آباد کے علاوہ ممبئی، دہلی، بنگلورو اور لکھنؤ کی فرنچائز بھی فروخت ہو چکی ہیں۔ تمام ٹیموں میں پانچ غیر ملکی کھلاڑی کھیل سکیں گے۔ ڈبلیو پی ایل کے دوران 22 میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.