ETV Bharat / sports

World Test Championship Final Scenarios ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے لیے بھارت کا چوتھا ٹیسٹ جیتنا ضروری - Australia into World Test Championship Final

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 4 میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔ جب کہ شکست کی وجہ سے ٹیم انڈیا کی فائنل تک رسائی مشکل ہوگیا ہے۔ وہیں سری لنکن ٹیم بھی فائنل کی دور میں ہے۔ سری لنکا کو نیوزی لینڈ سے آخری سیریز کھیلنا ہے۔ World Test Championship Final Scenarios

World Test Championship Final Scenarios
ٹیسٹ چمپئن کا فائنل کھیلنے کے لیے بھارت کا چوتھا ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 11:21 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 132 رنز سے شکست دی تھی۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ جب کہ مدھیہ پردیش کے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ تینوں میچ تین دن میں ختم ہو گئے۔

بھارت اور آسٹریلیا اب تک 105 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں میں آسٹریلیا کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ کینگرو نے 44 اور مین ان بلیو نے 32 میچ جیتے ہیں۔ کینگروز نے اپنی سرزمین پر زیادہ میچ جیتے ہیں۔ بھارت بمقابلہ آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے 28 میچ ڈرا ہوئے، جب کہ ایک میچ برابر رہا۔ گھر پر بھارتی ٹیم کا ریکارڈ بھی شاندار رہا ہے۔ بھارت نے اپنے گھر پر کھیلے گئے 50 میں سے 23 میچ جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کینگروز بھارتی سرزمین پر 13 میچ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان 15 میچ ڈرا ہوئے جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے چوتھا ٹیسٹ جیتنا ہوگا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 223-2021 کا فائنل 7-11 جون کو لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019-21 کا چیمپئن ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی فہرست میں فی الحال آسٹریلیا نمر ایک پر ہے اور بھارت دوسرے نمبر ہے۔ تیسرے نمبر پر موجود سری لنکا کی ٹیم بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔ اسے نیوزی لینڈ سے آخری سیریز کھیلنی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم اس وقت 53.33 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اگر بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیتی ہے تو وہ فائنل میں پہنچ جائے گی، لیکن اگر میچ ڈرا رہتا ہے یا اسے شکست ہوتی ہے تو بھارت کو سری لنکا سیریز کے نتیجے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.