ETV Bharat / sports

World Cup 2023 میری دعا ہے بھارت ورلڈ کپ جیتے اور میرا بھائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے: رویندر جڈیجہ کی بہن - کرکٹ ورلڈ کپ 2023

رویندر جڈیجہ کی بہن نینبہ جڈیجہ کی خواہش ہے کہ بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیتے جس میں ان کا بھائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں فاتحانہ آغاز کرنے میں جڈیجہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اہم وکٹ حاصل کیے تھے۔ جس کی وجہ سے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 199 رنز پر ہی سمٹ گئی تھی۔

Ravindra Jadeja's sister Nainba Jadeja
رویندر جڈیجہ کی بہن نینبہ جڈیجہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 9:52 PM IST

رویندر جڈیجہ کی بہن نینبہ جڈیجہ سے خصوصی گفتگو

راجکوٹ: بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی شاندار بولنگ کی بدولت ٹیم انڈیا نے اتوار کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 199 رنز پر ہی ڈھیر کردیا تھا۔ اس میچ میں جڈیجہ نے ٹرننگ پچ کا بھرپور استعمال کیا اور تین اہم وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ای ٹی وی بھارت نے پیر کو رویندر جڈیجہ کی بڑی بہن نینبہ جڈیجہ سے اسٹار کھلاڑی کے خاندان کی امیدوں اور ان کی خواہشات کو جاننے کے لیے بات کی۔ کرکٹ کی شوقین نینبہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انھوں نے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ اتوار کے کھیل کے دوران ان کا بھائی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ لاکھوں بھارتیوں کی طرح وہ بھی امید کرتی ہیں کہ بھارت ہی یہ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوگا۔

راجکوٹ میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں نینبہ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا نے فاتحانہ آغاز کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2023 جیتے گی۔کل کے میچ میں شروع میں مجھے لگا کہ انڈیا کے لیے جیتنا مشکل ہوگا لیکن ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور بالآخر میچ جیت لیا۔

رویندر جڈیجہ کی بہن نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بھائی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ہم اس کی کارکردگی سے کافی زیادہ خوش ہیں اور آنے والے میچوں میں بھی ان کی بہترین کارکردگی دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ میچز کے دوران کھلاڑی کے اہل خانہ کے جذبات ان کے ساتھ تو ہوتے ہی ہیں لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کروڑوں شائقین کھلاڑی کے لیے دعائیں بھی کرتے ہیں۔

نینبہ جڈیجہ نے یہ بھی کہا کہ جب بھی میرا بھائی کھیلتا ہے تو ہمیں بھی کچھ دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے بارے میں نینبہ جڈیجہ نے کہا کہ اس دفعہ بھارتی ٹیم اچھے فارم میں نظر آ رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ بھارت یہ میچ جیتے گا کیونکہ کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد ٹیم انڈیا کو سپورٹ کرنے کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچے گی۔

نینبہ نے مزید کہا کہ نوراتری کا تہوار اور ورلڈ کپ دونوں آپس میں ٹکراتے ہیں، لیکن ہمارے لیے نوراتری کی خاص اہمیت ہے۔ہم نے برسوں سے دیوی کی پوجا کی ہے اور دیوی ماتا مجھے میری دعا سے دوگنی عطا کرتی ہے اس لیے میں دیوی ماتا سے دعا کرتی ہوں کہ میرا بھائی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور بھارت اس ورلڈ کپ کو اپنے نام کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.