ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 احمدآباد میں پاک بھارت میچ سے قبل افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا - ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب

آئی سی سی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ سے پہلے منعقد کیا جائے گا۔ جس میں بالی ووڈ کی کئی بڑی شخصیات بھی شرکت کرنے والی ہیں۔

World Cup 2023 IND vs PAK
احمدآباد میں پاک بھارت میچ سے قبل افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 5:26 PM IST

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوا تھا لیکن اس وقت اس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے اس تعلق سے سوشل میڈیا پر بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس وقت بی سی سی آئی نے کہا تھا کہ چونکہ ہم نے افتتاحی تقریب کا اہتمام ہی نہیں کیا تھا اس لیے اسے منسوخ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اس کے بعد شائقین کو بہت مایوسی ہوئی کیونکہ وہ کرکٹ کے تہوار سے قبل ستاروں سے سجا ایک رنگا رنگ پروگرام دیکھنا چاہتے تھے، لیکن اب خبر آ رہی ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں منعقد ہوگی۔

  • CWC23 opening ceremony was never cancelled but kept on hold to cash on mega IND vs PAK encounter.

    As per latest update, now there will be a grand ceremony at Ahmedabad stadium on 14th October. Singer Arijit Singh is set to perform at the event.

    Amitabh Bachchan, Rajnikanth… pic.twitter.com/4NIw1Bo6Y9

    — Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) October 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دراصل بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس مہا سنگرام سے قبل احمد آباد میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کو ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب بھی کہا جا سکتا ہے یا پاک بھارت جیسے بڑے میچ سے پہلے ایک شاندار موسیقی کی تقریب۔

ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ اپنی سریلی آواز سے پروگرام میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ اس تقریب میں اریجیت سنگھ کے علاوہ کرکٹر سچن تندولکر، بالی ووڈ سپر اسٹار رجنی کانت اور امیتابھ بچن کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریب میں کچھ بہترین ڈانس پرفارمنس کی بھی اطلاعات ہیں۔

اس ورلڈ کپ میں اب تک کل 8 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا سے اپنا پہلا میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ وہ اپنا دوسرا میچ 11 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔بھارت اپنا تیسرا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔ بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ 2023 کے آغاز سے قبل سچن تندولکر، رجنی کانت اور امیتابھ بچن کو گولڈن ٹکٹ دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.