ETV Bharat / sports

Women's T20 Challenge: سُپرنواس تیسری بار خواتین ٹی 20چیلنج ٹائٹل پر قابض - سُپرنواس تیسری بار خواتین ٹی 20چیلنج ٹائٹل پر قابض

سُپرنواس نے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں ڈینڈرا ڈوٹن کی 62 رنز کی نصف سنچری اننگ کی بدولت ویلوسِٹی کو چار رنز سے شکست دے کر تیسری بار خواتین کے ٹی 20چیلنج کا ٹائٹل جیت لیا۔ Supernovas Beat Velocity in Womens T20 Challenge Final

سُپرنواس تیسری بار خواتین ٹی 20چیلنج ٹائٹل پر قابض

author img

By

Published : May 29, 2022, 1:43 PM IST

ہرمن پریت کور کی کپتانی میں سُپرنواس نے وومینز ٹی 20 چیلینج کے فائنل میچ میں مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹ پر 165 چیلنجنگ اسکور بنایا اور ویلوسِٹی اور ویلوسِٹی کو 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 161 رنز روک کر خطاب اپنے نام کیا۔ سُپرنواس نے اس سے قبل 2018 اور 2019 میں یہ خطاب جیتا تھا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سُپرنواس نے 73 رنز کا اچھا آغاز کیا لیکن ٹیم دوبارہ بڑے اسکور تک نہ پہنچ سکی۔ پریا پُونیا نے 29 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ ڈینڈرا ڈوٹن 15ویں اوور کی آخری گیند پر دِپتی شرما کا شکار بنیں۔ دِپتی نے انہیں بولڈ کیا۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے 44 گیندوں پر 62 رنز میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ کپتان ہرمن پریت کور نے 29 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگ میں ایک چوکا اور تین چھکے لگائے۔ ان کے بعد کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ سُپرنواس کی اننگز میں چوتھا سب سے زیادہ اسکور 9 رنز کا اضافی اسکور تھا۔ ویلوسِٹی کی جانب سے کیٹ کراس، دِپتی شرما اور سمرن دل بہادر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ Womens T20 Challenge Final

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویلوسِٹی نے تیز شروعات کی اور دو اوورز کے بعد ٹیم کا اسکور بغیر کسی وکٹ کے 28 رنز تھا۔ تیسرے اوور کی پہلی گیند پر شیفالی ورما آٹھ گیندوں میں 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئیں۔ اگلے ہی اوور میں یستیکا بھاٹیہ بھی پویلین لوٹ گئیں۔ انہوں نے نو گیندوں میں 13 رنز بنائے۔ اس کے بعد کِرن نوگیرے صفر اور این چنتھم نے چھ رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور چار وکٹوں پر 58 ہو گیا۔ کپتان دِپتی شرما بھی محض دو رنز بنا سکیں۔ ٹیم 64 رنز پر پانچ بڑی وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد لورا وولوارٹ اور اسنیہا رانا نے ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے اسکور کو 100 سے آگے بڑھایا۔ رانا 15 رنز بنا کر لیگ اسپنر الانا کنگ کا شکار بنیں۔ کیٹ کراس نے سات گیندوں پر 13 رنز بنائے۔ ساتھ ہی رادھا یادو کھاتہ بھی نہیں کھول سکیں۔ اس دوران وولوارٹ نے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اس دوران انہوں نے چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی۔

آخری 2 اوورز میں 34 رنز درکار: ویلوسِٹی کو آخری دو اوورز میں 34 رنز کی ضرورت تھی۔ 19ویں اوور میں وولوارٹ نے پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ دوسری گیند پر انہوں نے ایک رن لیا۔ سمرن نے تیسری گیند پر چوکا لگایا۔ چوتھی گیند پر ایک اور چوکا، پانچویں گیند پر پھر سے چار رنز بنے۔ آخری گیند پر کوئی رن نہیں بنا۔ اب چھ گیندوں پر 17 رنز کی ضرورت تھی۔ لیفٹ آرم اسپنر سوفی ایکلسٹون نے آخری اوور پھینکا۔ وولوارٹ نے پہلی گیند پر چھکا لگایا۔ دوسری گیند پر ایک رن بنا۔ تیسری گیند پر سمرن نے ایک رن لیا۔ وولوارٹ نے چوتھی گیند پر دو رنز بنائے۔ 5ویں گیند پر ایک رن بنا۔ سمرن بھی آخری گیند پر صرف ایک رن ہی بنا سکیں۔ وہ 10 گیندوں میں 20 رنز بنانے کے بعد آخر تک آؤٹ نہیں ہوئیں جبکہ وولوارٹ 40 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ایکلیسون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.