ETV Bharat / sports

Kane Williamson Ruled Out زخمی ولیمسن آئی پی ایل سے باہر

گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی زیرقیادت ٹائٹنز نے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ حالانکہ اس میچ میں کین ولیمسن زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے کین ولیمسن آئی پی ایل 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 2, 2023, 4:24 PM IST

احمد آباد: گجرات ٹائٹنز کے بلے باز کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 سے باہر ہو گئے ہیں۔ فرنچائزی نے اتوار کو اس کی تصدیق کی۔ ولیمسن 31 مارچ کو چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے سیزن کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کے مطابق ولیمسن اپنے علاج کے لیے اگلے ہفتے کو گھر واپس جائیں گے۔ ٹائٹنز کرکٹ کے ڈائریکٹر وکرم سولنکی نے ایک بیان میں کہا ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کین ٹورنامنٹ میں اتنی جلدی زخمی ہو گئے ہیں۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔'
ولیمسن کب تک کرکٹ سے دور رہیں گے اس بارے میں فی الحال کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے اس چوٹ کو ولیمسن اور ٹیم کے لیے 'بڑا دھچکا' قرار دیا۔ نیوزی لینڈ اس وقت سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہا ہے۔ اس کے بعد کیوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے پاکستان جائے گی۔ ولیمسن آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے ان دونوں دوروں پر نہیں جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ ولیمسن حال ہی میں کہنی کی چوٹ سے مکمل صحت یاب ہوئے تھے جس نے انہیں تقریباً دو سال سے پریشان کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ سی ایس کے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ولیمسن چوٹ کی وجہ سے بلے بازی بھی نہیں کر پائے تھے۔ ولیمسن کو یہ چوٹ چنئی سپر کنگز کی اننگز کے 13ویں اوور میں ہوئی تھی۔ رتوراج گائیکواڑ نے بڑا شاٹ کھیلا جسے ولیمسن نے کیچ کرنے کی کوشش کی۔ ولیمسن نے باؤنڈری پر چھلانگ لگائی اور کیچ لینے کی کوشش کی۔ لیکن وہ کیچ لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 لکھنؤ نے دہلی کیپیٹلز کو پچاس رنز سے شکست دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.