ETV Bharat / sports

پچیس برسوں بعد ویسٹ انڈیز کی ہوم گراونڈ میں ون ڈے سیریزکی جیت - بارش سے متاثر تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل

ویسٹ انڈئز کی ٹیم نے انگلینڈ کو بارش سے متاثر تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لیوئس ضابط کے تحت چار وکٹوں سے شکست دے کر 25 برسوں میں پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراونڈ میں سیریز جیتی ہے۔West Indies Win ODI Series

پچیس برسوں بعد ویسٹ انڈیز کی ہوم گراونڈ میں ون ڈے سیریزکی جیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 3:52 PM IST

برج ٹاون: ویسٹ انڈیز کے برج ٹاون میں کھیلے گئے بارش سے متاثر تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں میزبان ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر 1۔2 سے سیریز اپنے نام کرلی۔ویسٹ انڈئز کی ٹیم نے آخری مرتبہ 1998 میں ہوم گراونڈ میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

بارش سے متاثر میچ میں مقررہ 40 اوورز میں انگلینڈ کے نو وکٹوں کے نقصان پر 209 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 31.4 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 191 رن بنائے ۔بارش کے سبب کھیل دوبارہ روکے جانے تک ویسٹ انڈئز کو جیت کے لئے50 گیندوں پر 18 رنوں کی ضرورت تھی جبکہ اس کے چار وکٹ آوٹ ہونے باقی تھی۔

بارش سے متاثر میچ میں امپائروں نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لیوئس ضابط کے تحت چار وکٹوں سے فاتح قرار دیا۔اس طرح ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف 1۔2 سے ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی 50 رن ،ایلیس اتھینجی 45 اور رومیرو شیفرڈ 41 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی پانچ وکٹوں سے جیت، ٹی 20 سیریز پر انگلینڈ کا قبضہ

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم کو بارش کے بعد 40 اوورز کھیلنے کو ملا۔انگلینڈ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 209 رن بنائے۔،انگلینڈ کی جانب سے بین ڈوکیٹ 71 اور لایم لیونگسٹون 45 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے متھیوز فورڈے اور جوزف الجاری کو تین تین جبکہ رومیرو شیفرڈ کو دو وکٹ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.