اینٹیگا: جان کیمیبل (58) اور جرمین بلیک ووڈ (26) نے 79 رنوں کی شراکت داری کی جس سے ویسٹ انڈیز نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ West Indies beat Bangladesh by seven wickets. ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش پر مکمل غلبہ حاصل کر لیا۔ کیریبیائی ٹیم نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کو 103 رن پر ڈھیر کر دیا اور 265 رن جوڑے اور 162 رن کی برتری حاصل کر لی۔
دوسری اننگز میں محمود الحسن (42)، شکیب الحسن (63) اور نور الحسن (64) کی جدوجہد کے باوجود بنگلہ دیش 245 رن بنا کر ویسٹ انڈیز کو 84 رن کا ہدف دینے میں کامیاب ہو گیا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے خالد احمد کی بالنگ کے آگے 9 رن پر تین وکٹ گنوا دیئے ، حالانکہ اس کے بعد کیمیبل اور بلیک ووڈ نے اپنی ٹیم کو سات وکٹ سے جیت دلائی۔
- یہ بھی پڑھیں: Ind Vs Sa T20: بارش کی وجہ سے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ، بھارت افریقہ سیریز دو دو سے برابری پر ختم
کیمیبل نے 67 گیندوں کی اپنی اننگز میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رن بنائے۔ ان کے ساتھی بلیک ووڈ نے 53 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 26 رن بنائے۔ ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے کیمار روچ کو دو اننگز میں سات وکٹ لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا۔
یو این آئی