نئی دہلی: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں سیزن میں بھی بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔ ہرمن پریت کور کی کپتانی میں بھارتی ٹیم پانچ بار کی چمپئن آسٹریلیا سے سنسنی خیز مقابلے میں پانچ رنز سے ہار گئی۔ اس شکست کی ایک وجہ ہرمن پریت کا رن آؤٹ ہونا تھا۔ وہ میچ کے 15ویں اوور میں آؤٹ ہو گئیں لیکن وہ جس طرح سے رن آوٹ ہوئیں اس پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کیونکہ جب وہ آؤٹ ہوئی تو ان کا بیٹ کِریز کے باہر ہی رہ گیا تھا جبکہ وہ آسانی سے کریز لائن میں پہنچ سکتی تھیں، ویڈیو میں ایسا دکھ رہا ہے کہ شاید ان کا بیٹ زمیں میں کریز سے کچھ انچ پہلے پھنس گیا ہو۔
آسٹریلیا کے 173 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہرمن پریت کور نے شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے 34 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہرمین نے اننگز کے دوران چھ چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ لیکن 15ویں اوور کی چوتھی گیند پر وہ دو رنز لینے کے دوران اپنی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اگر ہرمن پریت کا بیٹ آگے ہوتا تو وہ آؤٹ ہونے سے بچ سکتی تھیں۔ نہ ہی اس نے ڈائیو لگانے کی کوشش کی۔ تاہم آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے اپنا سارا غصہ بلے پر ہی نکال دیا۔ انہوں اپنے بلے کو زمین پر مارا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سیمی فائنل میں ہرمن پریت کا اس طرح سے آؤٹ ہونا ان کے تجربے پر سوال اٹھاتا ہے۔ ہرمین نے 151 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے 136 اننگز میں 3058 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 124 ون ڈے میچوں کی 105 اننگز میں 3322 رنز بنائے ہیں۔ ہرمن پریت کور 3 ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکی ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کی پانچ اننگز میں 38 رنز بنائے ہیں۔ بھارتی شائقین کو اتنے تجربے کے بعد ان کا سیمی فائنل سے باہر ہونا پسند نہیں آیا۔ سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا کہ ہرمن کا رن آؤٹ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
-
Tough luck Team India. #HarmanpreetKaur & #JemimahRodrigues looked like taking the game away but the Aussies fought back brilliantly & in the end India have fallen short. Harmanpreet’s runout was the turning point & India will be disappointed to miss out on the finals. #INDWvAUSW pic.twitter.com/RY06QHDrE0
— VVS Laxman (@VVSLaxman281) February 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Tough luck Team India. #HarmanpreetKaur & #JemimahRodrigues looked like taking the game away but the Aussies fought back brilliantly & in the end India have fallen short. Harmanpreet’s runout was the turning point & India will be disappointed to miss out on the finals. #INDWvAUSW pic.twitter.com/RY06QHDrE0
— VVS Laxman (@VVSLaxman281) February 23, 2023Tough luck Team India. #HarmanpreetKaur & #JemimahRodrigues looked like taking the game away but the Aussies fought back brilliantly & in the end India have fallen short. Harmanpreet’s runout was the turning point & India will be disappointed to miss out on the finals. #INDWvAUSW pic.twitter.com/RY06QHDrE0
— VVS Laxman (@VVSLaxman281) February 23, 2023
مزید پڑھیں: