دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ 2022 فائنل سے پہلے آمنے سامنے ہوئے۔ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں پاکستان کی شکست ضرور ہوئی، لیکن اس دوران پاکستانی کپتان بابر اعظم چھائے رہے۔ Sri Lanka beat Pakistan by five wickets دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں بابر اعظم یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ 'میں کپتان ہوں مجھے سے بھی پوچھ لو' ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ Babar Azam reacts after umpire signals for DRS without his consent
- — cricket fan (@cricketfanvideo) September 9, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
— cricket fan (@cricketfanvideo) September 9, 2022
">— cricket fan (@cricketfanvideo) September 9, 2022
جمعے کے روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے آخری میچ کو سری لنکا نے جیت لیا۔ اس سے قبل ایشیا کپ میں سری لنکن ٹیم افغانستان اور بھارت کو بھی شکست دے چکی ہے۔ اسی میچ کے دوران 16ویں اوور میں امپائر نے تھرڈ امپائر کو ڈی آر ایس اپیل کے لیے اشارہ کیا جب کہ بابر نے ڈی آر ایس کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر امپائر کے اس فیصلے سے خوش نہیں تھے اور کہتے ہوئے دکھائی دیے کہ ’کپتان تو میں ہوں بھائی‘، میں نے ڈی آر ایس تک نہیں لیا۔ صرف مجھ سے پوچھیں۔ بابر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ 2022 کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: