ETV Bharat / sports

Kohli Scores Century کوہلی کی شاندار سنچری سے بھارت کا ہمالیائی اسکور

ٹیم انڈیا نے گوہاٹی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ 50 اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی نے بھارت کی جانب سے اس میچ میں سنچری بنائی، یہ کوہلی کی 45ویں ون ڈے سنچری تھی۔ اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ India vs Sri Lanka ODI

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 6:05 PM IST

Updated : Jan 10, 2023, 6:14 PM IST

Kohli Scores Century
کوہلی کی شاندار سنچری

گوہاٹی: ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 373 کا اسکور کیا۔ ٹیم انڈیا نے وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری کے دم پر یہ اسکور بنایا جس کے بعد سری لنکا کو جیت کے مقررہ 50 اوورز میں 374 رنز بنانے ہوں گے۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری بھارتی ٹیم کی شروعات شاندار رہی۔ سلامی بلے باز روہت شرما اور شبھمن گل نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ روہت شرما نے 83 رنز اور شبھمن گل کے 70 رنز بنائے جبکہ وراٹ کوہلی نے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 113 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ Virat Kohli Smash Century

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی کی سنچری کے علاوہ کپتان روہت شرما نے 83 رنز اور شبھمن گل نے 70 رنز بنائے۔ اس سال ورلڈ کپ ہونا ہے، ایسے میں ٹیم انڈیا کا مشن شاندار طریقے سے شروع ہوا ہے۔

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کے لیے سال 2023 کا آغاز شاندار ہوا ہے۔ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کی ہے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 45ویں سنچری ہے جبکہ یہ 73ویں بین الاقوامی سنچری ہے۔ بھارت نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف 373 رنز بنائے جبکہ کوہلی نے 113 رنز کی اننگز کھیلی۔

وراٹ کوہلی نے یہ سنچری 80 گیندوں میں مکمل کی اور آخری اوور تک کریز پر موجود رہے۔ کوہلی نے اپنی اننگز میں مجموعی طور پر 113 رنز بنائے اس دوران انہوں نے 87 گیندیں کھیلیں۔ اپنی اننگز میں انہوں نے 12 چوکے اور 1 چھکا لگاتے ہوئے 130 کے قریب اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔

وراٹ کوہلی کی ون ڈے میں یہ مسلسل دوسری سنچری ہے۔ اس سے قبل 10 دسمبر کو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 113 رنز کی اننگز کھیلی تھی، اس میچ میں ایشان کشن نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ یعنی ایک ماہ کے اندر کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ٹیم انڈیا ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی تیاری کر رہی ہے اور اس لحاظ سے کوہلی کا فارم میں آنا ایک بہترین اشارہ ہے۔

اس اننگ کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف وراٹ کی یہ 9ویں ون ڈے سنچری ہے جبکہ یہ ان کی گھریلو سرزمین پر 20ویں سنچری ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سچن تیندولکر کے 20 سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر لیا ہے۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز:

  1. سچن تیندولکر: 463 میچز، 49 سنچریاں
  2. وراٹ کوہلی: 266 میچز، 45 سنچریاں
  3. رکی پونٹنگ: 375 میچز، 30 سنچریاں
  4. روہت شرما: 236 میچز، 29 سنچریاں
  5. سنتھ جے سوریا: 445 میچز، 28 سنچریاں

ون ڈے میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں بناے والے کھلاڑی:

  1. سچن تیندولکر: 463 میچز، 49 سنچریاں
  2. وراٹ کوہلی: 266 میچز، 45 سنچریاں
  3. روہت شرما: 236 میچز، 29 سنچریاں

بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بناے والے بلے باز:

  1. سچن تیندولکر: 664 میچز، 100 سنچریاں
  2. وراٹ کوہلی: 484 میچز، 73 سنچریاں
  3. رکی پونٹنگ: 560 میچز، 71 سنچریاں

45 ون ڈے سنچریوں کے لیے اننگز کی تعداد:

  1. وراٹ کوہلی 257 اننگز
  2. سچن تیندولکر: 424 اننگز

یک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں:

  1. 9 سنچریاں ۔ سچن تیندولکر بمقابلہ آسٹریلیا (70 اننگز)
  2. 9 سنچریاں ۔ وراٹ کوہلی بمقابلہ ویسٹ انڈیز (41 اننگز)
  3. 9 سنچریاں ۔ وراٹ کوہلی بمقابلہ سری لنکا (47 اننگز)
  4. 8 سنچریاں۔ سچن تیندولکر بمقابلہ سری لنکا (80 اننگز)
  5. 8 سنچریاں ۔ روہت شرما بمقابلہ آسٹریلیا (40 اننگ)
  6. 8 سبچریاں ۔ وراٹ کوہلی بمقابلہ آسٹریلیا (41 اننگز)

وراٹ کوہلی کی 45 ون ڈے سنچریاں:

  1. 9 سنچریاں بمقابلہ ویسٹ انڈیز (41 اننگز)
  2. 9 سنچریاں بمقابلہ سری لنکا (47 اننگز)
  3. 8 سنچریاں بمقابلہ آسٹریلیا (41 اننگز)
  4. 5 سنچریاں بمقابلہ نیوزی لینڈ (26 اننگز)
  5. 4 سنچریاں بمقابلہ بنگلہ دیش (15 اننگز)
  6. 4 سنچریاں بمقابلہ جنوبی افریقہ (28 اننگز)
  7. 3 سنچریاں بمقابلہ انگلینڈ (35 اننگز)
  8. 2 سنچریاں بمقابلہ پاکستان (13 اننگز)
  9. ایک سنچری بمقابلہ زمبابوے (6 اننگز)

Last Updated : Jan 10, 2023, 6:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.