ETV Bharat / sports

Virat Kohli Step Down as Test Captain: وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کی بھی کپتانی چھوڑی - Virat Kohli performance as captain

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی Virat Kohli ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی
author img

By

Published : Jan 15, 2022, 7:00 PM IST

Updated : Jan 15, 2022, 7:43 PM IST

چند ماہ قبل ہی ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے والے تجربہ کار کرکٹر وراٹ کوہلی کو یک روزہ ٹیم کی کپتانی ہٹا دیا گیا تھا اور اب انہوں خود ہی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Virat Kohli Step Down as Test Captain

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ کوہلی پہلے ہی ٹی 20 اور یک روزہ کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ سے سیریز میں شکست کے بعد وراٹ کوہلی نے بڑا فیصلہ کیا اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی۔

وراٹ کوہلی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔

کوہلی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'گزشتہ سات برسوں سے ٹیم کو درست سمت میں لے جانے کے لیے مسلسل محنت اور روزمرہ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میں نے اپنا کام خلوص نیت سے کیا اور اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن ہر سفر کا اختتام ہوتا ہے، یہ میرے لیے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا صحیح وقت ہے۔

کوہلی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ 'اس سفر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے لیکن کسی نے بھی کوشش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ میں نے ہمیشہ اپنا 120 فیصد دینے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں کچھ نہیں کر سکتا تو وہ چیز میرے لیے صحیح نہیں ہے۔

وراٹ نے مزید لکھا کہ 'اس فیصلے کے تعلق سے وہ پوری طرح سے مطمئن ہیں اور وہ اپنی ٹیم کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔

اپنے پیغام میں وراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی روی شاستری اور باقی سپورٹ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس دوران بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے وراٹ کوہلی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وراٹ کے اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد ہی بی سی سی آئی کا ٹویٹ آیا جس میں بورڈ نے وراٹ کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر ان کے سفر پر مبارکباد پیش کی۔

بی سی سی آئی نے وراٹ کوہلی کو بطور بھارتی ٹیسٹ کپتان 40 میچ جیتنے کے ریکارڈ پر بھی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ وراٹ کوہلی پہلے ہی ٹی 20 اور یک روزہ ٹیم کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کوہلی نے اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارت کی شکست کے بعد بی سی سی آئی نے انہیں یک روزہ کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا تھا اور اب وراٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی نہیں ہیں۔

سب سے کامیاب بھارتی ٹیسٹ کپتان

ریکارڈس کے مطابق وراٹ کوہلی بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ہیں۔ انہوں نے کُل 68 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی ہے، جن میں سے 40 جیتے اور 17 ہارے جبکہ وراٹ کی قیادت میں 11 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

سب سے کامیاب بھارتی ٹیسٹ کپتان

وراٹ کوہلی۔ 40 ٹیسٹ میں جیت

ایم ایس دھونی۔ 27 ٹیسٹ میں جیت

سورو گنگولی۔ 21 ٹیسٹ میں جیت

بطور کپتان وراٹ کوہلی کی کاکردگی:

بطور ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی نے 68 ٹیسٹ میچوں کی 113 اننگز میں 54.80 کے اوسط سے 5864 رنز بنائے ہیں جس میں 20 سنچری اور 18 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بھارت کے لیے بطور کپتان سب سے زیادہ رنز

وراٹ کوہلی ۔ 68 ٹیسٹ - 5864 رنز

ایم ایس دھونی ۔ 60 ٹیسٹ - 3454 رنز

سنیل گواسکر ۔ 47 ٹیسٹ - 3449 رنز

محمد اظہر الدین ۔ 47 ٹیسٹ - 2856 رنز

سورو گنگولی ۔ 49 ٹیسٹ - 2561

سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان (کم از کم 20 ٹیسٹ میں بطور کپتان)

اسٹیو وا۔ 57 ٹیسٹ ۔ 41 جیت ۔ 9 ہار ۔ 7 ڈرا ۔ جیت کا فیصد 71.93

سر ڈان بریڈمین ۔ 25 ٹیسٹ ۔ 15 جیت ۔ 3 ہار ۔ 6 ڈرا ۔ جیت کا فیصد 62.50

رکی پونٹنگ ۔ 77 ٹیسٹ ۔ 48 جیت ۔ 16 ہار ۔ 13 ڈرا ۔ جیت کا فیصد 62.34

وراٹ کوہلی ۔ 68 ٹیسٹ ۔ 40 جیت ۔ 18 ہار ۔ 11 ڈرا ۔ جیت کا فیصد 58.82

Last Updated : Jan 15, 2022, 7:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.