دبئی: ایشیا کپ Asia Cup میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 28 اگست کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی اس میگا مقابلے میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ کوہلی طویل عرصے بعد ایشیا کپ سے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں ان کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے۔ ایسے میں وہ پاکستان کے خلاف اچھی اننگز کھیل کر فارم میں آنا چاہیں گے۔ Virat Kohli Set to Complete 100 T20Is Matches
اس بار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ 28 اگست کو دبئی میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ اس میچ میں سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ دراصل ویراٹ کوہلی اب تک کل 99 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے خلاف اپنا 100 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے۔ اسی کے ساتھ وہ 100 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس سے قبل روہت شرما 132 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔
وراٹ سنہ 2008 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے بعد سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ان کے شاندار سفر کے دوران پیش آئے مختلف نشیب و فراز کے باوجود مستقل مزاجی کو ظاہر کرتے ہیں۔ جو اس کے کھیل کے تئیں جذبہ اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔
کوہلی کو کسی بھی فارمیٹ میں سنچری بنانے میں ایک ہزار سے زیادہ دن ہوچکے ہیں: کوہلی جب اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں گے تو انہیں میچ جیتنے والی اننگز کھیلنا ہوگا۔ آخری بار جب یہ دونوں روایتی حریف T20 میچ میں آمنے سامنے ہوئے تھے تو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم کوہلی نے اس میچ میں 49 گیندوں میں 57 رنز بنائے تھے۔ جس کی وجہ سے بھارت نے 20 اوورز میں 151/7 کا اسکور کیا تھا۔ لیکن پاکستان کے اوپنرز محمد رضوان (79*) اور بابر اعظم (68*) نے بھارت کو با آسانی شکست دی۔
اتوار کے روز سب کی نظریں اسٹار بلے باز پر ہوں گی کہ آیا وہ میچ جیتنے والی اننگز کھیل کر اپنی فارم دوبارہ حاصل کرتے ہیں۔ شائقین کو کوہلی کی 71ویں بین الاقوامی سنچری کا بھی کافی عرصے سے انتظار ہے۔ کوہلی کو کسی بھی فارمیٹ میں سنچری بنائے 1000 دن سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
2022 کوہلی کے لیے ایک مشکل رہا: نومبر 2019 میں اپنی آخری بین الاقوامی سنچری کے بعد سے کوہلی اس فارمیٹ میں 42.90 کی اوسط سے 858 رنز بنائے، کل 27 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کا بہترین اسکور 94 ناٹ آؤٹ ہے۔ انہوں نے نومبر 2019 سے اب تک ٹی ٹوئنٹی میں آٹھ نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ کوہلی نے تمام فارمیٹس میں اپنی آخری بین الاقوامی سنچری کے بعد سے اب تک 68 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران 82 اننگز میں 34.05 کی اوسط سے 2554 رنز بنائے۔ انہوں نے تمام فارمیٹس میں کھیلے گئے ان 68 میچوں میں 24 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ خاص طور پر 2022 ویراٹ کے لیے ناساز گار رہا۔ رواں برس ویراٹ نے اپنی ٹیم کے لیے صرف چار ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں، 20.25 کی اوسط سے 81 رنز بنائے۔ رواں برس ٹی ٹوئنٹی میں ان کا بہترین اسکور 52 ہے۔ اس سال کوہلی نے تمام فارمیٹس میں 16 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ 19 اننگز میں وہ 25.05 کی اوسط سے صرف 476 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بہترین اسکور 79 کے ساتھ صرف چار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
ویراٹ ٹیم انڈیا کے لیے اب تک 99 T20 میچ کھیل چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے 50.12 کی اوسط سے 3,308 رنز بنائے ہیں۔ اس فارمیٹ میں بھارت کے لیے ان کا بہترین انفرادی اسکور 94 ناٹ آؤٹ ہے۔ اس دھماکہ خیز سفر میں انہوں نے کل 30 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ 2017-2021 کے درمیان اسٹار بلے باز نے بطور کپتان 50 بین الاقوامی میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔ ان 50 میچوں میں سے 30 جیتے، 16 ہارے، دو میچ ٹائی ہوئے، جب کہ دو دیگر میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اس فارمیٹ میں بطور کپتان ان کی جیت کا تناسب 64.58 تھا۔ جو اس فارمیٹ میں کھیلنے والے دیگر کئی کپتانوں سے بہتر ہے۔
مزید پڑھیں: