بنگلورو:وراٹ کوہلی نے اتوار کی رات گجرات ٹائٹنز کے خلاف 61 گیندوں پر 101 رنز کی سنچری بنائی اور 133 رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد آر سی بی کو 197 رنز کے اسکور تک پہنچایا۔
کوہلی نے سنچری بنانے کے بعد کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ میری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا لیول نیچے جا رہا ہے، لیکن میں ایسا بالکل نہیں سوچتا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ میں اپنے کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
کوہلی آسٹریلیا میں حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز تھے، جنہوں نے 98.66 کی اوسط اور 136 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 296 رنز بنائے، حالانکہ اس کے بعد انہوں نے ہندوستان کے لئے کوئی ٹی20 میچ نہیں کھیلا۔ اس سے پہلے کہ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ان کی فارم پر سوالات اٹھیں، انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی پرفارمنس سے تمام ناقدین کو خاموش کردیا۔
34 سالہ ہندوستانی بلے باز نے 14 آئی پی ایل میچوں میں 53.25 کی اوسط اور 139.82 کی اوسط سے 639 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔کوہلی نے کہاکہ میں کوشش کرتا ہوں کہ باؤنڈریز مارتا رہوں اور آخر میں موقع ملنے پر بڑے شاٹس کھیلوں۔ آپ کو حالات کو پڑھ کر کھیلنا ہوگا۔ میں طویل عرصے سے ایسا کر رہا ہوں اور میں اس سے خوش ہوں۔
کوہلی واحد تجربہ کار بلے باز نہیں ہیں جنہوں نے اس سیزن میں آر سی بی کے لئے ٹاپ آرڈر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈو پلیسی بھی اس سیزن میں اچھی فارم میں ہیں، انہوں نے 14 اننگز میں مجموعی طور پر 730 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 گجرات نے آر سی بی کو شکست دی، ممبئی پلے آف میں پہنچا
ڈو پلیسی نے کوہلی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے ساتھی اوپنر کے پاس کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں پیش کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ڈو پلیسس نے کہاکہ وہ (کوہلی) نے پورے سیزن میں واقعی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کو ٹی کے پاس20 کرکٹ میں بہت کچھ بچا ہے کیونکہ وہ اب بھی بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔
یواین آئی