ETV Bharat / sports

Virat Kohli Gifts Signed India Jersey to Haris Rauf کوہلی نے آٹوگراف والی جرسی حارث رؤف کودے دی، ویڈیو وائرل - بھارت پاکستان میچ کے بعد کے لمحے

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ شکست کے بعد وراٹ کوہلی کو پاکستانی 28 سالہ فاسٹ بالر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران کوہلی نے دستخط شدہ جرسی فاسٹ بالر حارث رؤف کو تحفے میں دے دی۔ Virat Kohli gifts signed India jersey to Haris Rauf

Virat Kohli gifts signed India jersey to Haris Rauf
کوہلی نے آٹوگراف والی جرسی حارث رؤف کودے دی، ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 6:19 PM IST

دبئی: بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو آٹوگراف والی جرسی دینے کے اقدام کو مداحوں نے سراہا۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وراٹ نے یہ جرسی حارث رؤف کو ایشیا کپ میں اپنے ابتدائی میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت کے بعد پیش کی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔ Virat Kohli gifts signed India jersey to Haris Rauf

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پانچ وکٹوں سے جیت کے بعد وراٹ کو 28 سالہ تیز گیند باز کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھا گیا جس کے بعد ویراٹ کوہلی نے جرسی پر دستخط کرکے پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف کو تحفے میں دیا۔

بی سی سی آئی نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ "میچ ضرور ختم ہوگیا، لیکن اس طرح کے مواقع چمکتے رہیں گے۔ وراٹ نے دستخط شدہ جرسی پاکستانی کرکٹر حارث رؤف کو دی"۔

ہزاروں مداحوں نے ٹویٹر پر وراٹ کے اس اقدام کی تعریف کی۔ ایک مداح نے لکھا 'پرفیکٹ لمحہ' جبکہ دوسرے نے لکھا 'وہ چیزیں جو ہمیں پسند ہیں۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ’اسی لیے وہ بادشاہ، عظیم کرکٹر اور عظیم انسان ہیں۔

پاکستان کے 147 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے کوہلی نے 35 رنز بنائے اور بھارت نے دو گیندیں قبل میچ جیت لیا۔ رؤف پاکستان کی اننگز میں 13 بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنے چار اوورز میں 35 رنز دینے کے بعد کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.