ETV Bharat / sports

India vs South Africa Test Series: سراج کی جگہ ایشانت یا امیش، کسے ملے گا موقع

author img

By

Published : Jan 10, 2022, 8:16 AM IST

Updated : Jan 11, 2022, 9:38 AM IST

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن اور آخری ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم محمد سراج کی جگہ ایشانت شرما یا امیش یادیو میں سے کسے میدان پر اتارے گی۔ سراج دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بولنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ پورے میچ کے دوران صرف 15.5 اوورز ہی گیند بازی کر پائے۔ Who should replace injured Mohammed Siraj

India vs South Africa Test Series
India vs South Africa Test Series

بھارت کو جوہانسبرگ میں دوسرا ٹسٹ ہار جانے اور اس میچ میں تیز گیند باز محمد سراج کے زخمی ہوجانے کے بعد ٹیم انڈیا کے سامنے اِس وقت ایک بڑا سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ سراج کی جگہ وہ اپنے دو دیگر تیز گیند بازوں امیش یادو اور ایشانت شرما میں سے کسے منتخب کریں۔ South Africa beat India in second Test

سال 2018 کی شروعات سے کم سے کم 10 ٹیسٹ کھیلنے والے بھارت کے سیم گیند بازوں میں امیش یادو اور ایشانت کا سب سے بہترین اوسط ہے، جو بالترتیگب 21.26 اور 21.37 کا ہے۔ اس مدت کے دوران بھارتی سیم گیند بازوں کی فہرست میں یہ بہترین اعداد ہیں۔ یہ بھارت کی تیز گیند بازی کی گہرائی علامت ہے۔

امیش یادو اور ایشانت شرما جنوبی افریقہ میں پہلے دو ٹسٹ میچوں میں ٹیم سے باہر تھے۔ وہ مسلسل اپنے ساتھی گیند بازوں کو مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ ان دونوں گیند بازوں کو بخوبی معلوم ہوگا کہ اس سیریز میں کبھی نہ کبھی ٹیم کو ان کی ضرورت پڑے گی۔

ان میں سے کم سے کم ایک کے لیے وہ لمحہ 11 جنوری کو تیسرے ٹیسٹ میں آسکتا ہے جب کیپ ٹاؤن میں اس سیریز کا فیصلہ کن میچ شروع ہوگا۔ محمد سراج کو جوہانسبرگ میں ہیمسٹرنگ اسٹرین کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہوسکتا ہے کہ وہ اس مسئلے سے ابھر چکے ہوں یا ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ وہ مسئلہ اب تک برقرار ہو۔ اگرچہ بھارتی ٹیم سراج کی جگہ ایک دیگر بولر کو ٹیم میں شامل کرکے اپنے پیس اٹیک کو ترہ تازہ رکھنے کی کوشش کرسکتی ہے۔

دوسری جانب تیسرے ٹسٹ کے درمیان زیادہ وقفہ نہیں ہے۔ India vs South Africa 3rd Test اس دورے سے قبل انگلینڈ میں ہوئی ٹسٹ سیریز کے دو میچوں کے درمیان اتنا کم وقفہ رکھا گیا تھا۔ وہاں تیسرے اور چوتھے ٹسٹ کے درمیان صرف تین دن کا فرق تھا۔ جب اوول میں چوتھا ٹسٹ شروع ہوا تو ایشانت اور محمد سمیع دونوں ٹیم سے باہر ہوگئے۔ اس وقت وراٹ نے ٹاس کے دوران دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے کے پیچھے کے اسباب کے بارے میں زیادہ تفصیل سے نہیں بتایا۔

امیش کو اس ٹسٹ میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ہر اننگز میں تین وکٹ لیکر بھارت کے سب سے کامیاب گیند بازی کے طور پر واپسی کی تھی۔ یہ ایک ایسی کاکردگی تھی جس نے واضح کردیا کہ پچھلے کچھ برسوں میں ان کی گیند بازی میں کتنی بہتری آئی ہے۔

اوول میں اومیش کو وہ موقع ملا کیونکہ سمیع اور ایشانت معمولی جسمانی پریشانیوں کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ بھارت نے ایشانت کو ٹیم سے باہر رکھا ہو کیونکہ ہیڈنگلے میں ان کی کارکردگی مایوس کن تھی۔ یہ ان کے لیے محض اعداد و شمار کے معاملے میں ایک خراب میچ نہیں تھا -

یہ بھی پڑھیں: India vs South Africa 2nd Test: دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست

اگر بھارتی ٹیم کو 11 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں ایشانت یا امیش کی ضرورت پڑی تو وہ کس کے ساتھ جانا چاہیں گے؟ اس کا جواب زیادہ تر حالات پر منحصر ہوگا۔

واضح رہے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے اب تک دو ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں جس میں دونوں ٹیمیں ایک ایک جیت حاصل کی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن میچ 11 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں دوپہر دو بجے سے کھیلا جائے گا۔ India vs South Africa 3rd Test Date

یو این آئی

Last Updated : Jan 11, 2022, 9:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.