ETV Bharat / sports

ICC Trophy 2023 یوگانڈا کے صدر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گے - ایسوسی ایشن کے کمیونیکیشنز مینیجر ڈینس موسالی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مردوں کے ورلڈ کپ کی ٹرافی 26 اگست کو یوگانڈا پہنچے گی اور اس کی نقاب کشائی 27 اگست کوصدر یووری کاگوٹا موسیوینی اور ملک کی خاتون اول جینٹ کاٹاکا موسیوینی کریں گی۔یوگانڈا کرکٹ ایسوسی ایشن (یو سی اے) نے آج اس کا اعلان کیا۔

یوگانڈا کے صدر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 5:02 PM IST

کمپالا:ایسوسی ایشن کے کمیونیکیشنز مینیجر ڈینس موسالی نے شنہوا کو بتایا کہ ٹرافی کا باضابطہ نقاب کشائی انٹیبے میں اسٹیٹ ہاؤس میں صدر اور خاتون اول کے ذریعے 27 اگست کو کیا جائے گا۔مسٹر موسالی نے کہا کہ ہم بہت پرجوش ہیں کہ یوگانڈا کو ٹرافی کی میزبانی کا موقع ملے گا۔“

مسٹر موسالی نے کہاکہ یہ بے مثال لمحہ کرکٹ کے میدان میں یوگانڈا کی ناقابل یقین ترقی کو ظاہر کرتا ہے، جس کے نمایاں نتائج ثقافتی اور جغرافیائی تقسیم کو ختم کر رہے ہیں۔“انہوں نے حالانکہ یہ اعتراف کیا ہے کہ یوگانڈا آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ میں دعویدار نہیں ہو سکتاہے۔ مسٹر موسالی نے ملک میں کھیلوں کے لیے واضح جذبے پر زور دیا۔ نائیجیریا اور جنوبی افریقہ جانے سے قبل ٹرافی چاردنوں تک یوگانڈا میں رہے گی۔

غور طلب ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کا دورہ 27 جون کو شروع ہوا اور اس کا کویت، بحرین، ملائیشیا، امریکہ، نائجیریا، یوگانڈا، فرانس، اٹلی اور میزبان ملک بھارت سمیت 18 ممالک کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Pakistan Beat Afghanistan پاکستان کی ایک وکٹ سے جیت، ون ڈے سیریز پر قبضہ

2023 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ مختلف قومی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی (او ڈی آئی) کرکٹ ٹورنامنٹ پانچ اکتوبر سے 19 نومبر 2023 تک ہندوستان میں منعقد ہونے والاہے۔یہ انعقاد شروع میں فروری سے مارچ 2023 کے لئے طے کیا گیا تھا، لیکن کوڈ-19 وباء کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔سال 2019 کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ سمیت دس ٹیموں کے درمیان میچ کھیلے جائیں گے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.