ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2024 میں ایک اوور میں دو باؤنسر کرنے کی اجازت - انڈین پریمیئر لیگ

IPL 2024 پچھلے آئی پی ایل سیشن میں امپیکٹ پلیئر کا جو ضابطہ آیا تھا وہ برقرار رہے گا۔ اس ضابطے کے تحت ٹاس کے وقت ٹیم کو الیون کے علاوہ چار کھلاڑی کے متبادل کی فہرست بھی دینی ہوتی ہے۔ وہ ان چار کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو اپنے امپیکٹ پلیئر کی شکل میں استعمال کرسکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 19, 2023, 10:25 PM IST

دبئی: اس بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں گیند بازوں کو فی اوور دو باؤنسر پھینکنے کی اجازت ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی اوور دو باؤنسرز کی اس تبدیلی کا تجربہ ہندوستان کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران کیا گیا۔

سوراشٹرا کے تجربہ کار تیز گیند باز جے دیو انادکٹ نے اس تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "میرے خیال میں ایک اوور میں دو باؤنسر بہت کارآمد ہیں اور یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جو گیند باز کو بلے بازوں کے خلاف اضافی فائدہ پہنچاتی ہے۔"

انھوں نے کہا، 'مان لیجئے، اگر میں نے پہلے سلو باؤنسر پھینکا ہوتا تو بلے باز کو یقین ہوتا کہ کوئی اور باؤنسر نہیں آئے گا، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر ہم اوور کے پہلے ہاف میں ایک باؤنسر پھینک دیتے ہیں، تب بھی ہمارے پاس ایک اور باؤنسر ڈالنے کا موقع ہوگا۔ باؤنسرز کے خلاف کمزور بلے بازوں کو اس میں بہتر ہونا پڑے گا۔ یہ تبدیلی باؤلر کو ایک اضافی متبادل فراہم کرے گی۔ تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک چھوٹی سی تبدیلی ہے جس کا بہت بڑا اثر ہے۔ بحیثیت باؤلر میرے خیال میں یہ ایک بہت اہم رول ہے۔

انہوں نے کہا، “اس کے علاوہ، آپ کے پاس ڈیتھ اوورز میں ایک اور متبادل بھی ہوگا۔ اس وقت ڈیتھ اوورز میں تیز گیند بازوں کے لیے یارکر ترجیحی آپشن ہے۔ اب بولرز کے پاس یارکر، سلو گیند اور دو باؤنسر کا آپشن ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر آپ دوسرا باؤنسر نہیں بھی پھینکتے ہیں، تب بھی بلے باز کو معلوم ہوگا کہ باؤلر دوسرا باؤنسر پھینک سکتا ہے۔"

پچھلے آئی پی ایل سیشن میں امپیکٹ پلیئر کا جو ضابطہ آیا تھا وہ برقرار رہے گا۔ اس ضابطے کے تحت ٹاس کے وقت ٹیم کو الیون کے علاوہ چار کھلاڑی کے متبادل کی فہرست بھی دینی ہوتی ہے۔ وہ ان چار کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو اپنے امپیکٹ پلیئر کی شکل میں استعمال کرسکتے ہیں۔

دوسری طرف، آئی پی ایل ٹریڈنگ ونڈو ابھی کے لیے بند ہے لیکن یہ منی نیلامی کے ایک دن بعد 20 دسمبر کو دوبارہ کھلے گی اور 2024 سیزن کے آغاز سے ایک ماہ قبل بند ہو جائے گی۔

آئی پی ایل 2024 کا سیزن 22 مارچ سے مئی کے آخر تک ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے بعد حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.