ETV Bharat / sports

ٹاس کا کردار اہم تھا لیکن ہم نے جارحانہ کرکٹ کھیلی: فنچ - ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے فاتح آسٹریلیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے فاتح آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ ٹاس پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ رہی تھی، لیکن ان کی ٹیم نے بھی بہت اچھا کام کیا اور جارحانہ کرکٹ کھیلی۔ آسٹریلیا نے اس ٹورنامنٹ کے دوران جتنے بھی میچ جیتے وہ پہلے گیندبازی کرکے جیتے۔ فنچ نے اس ورلڈ کپ کے سات میں سے چھ میچوں میں ٹاس جیتا تھا۔

ٹاس کا کردار اہم تھا لیکن ہم نے جارحانہ کرکٹ کھیلی: فنچ

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 10:49 PM IST

آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ٹاس کا کردار بہت اہم تھا، حالانکہ ہم ہمیشہ سے اس بات کے لیے تیار تھے کہ کسی نہ کسی میچ میں ہم ٹاس ہار سکتے ہیں اور ہمیں پہلے بیٹنگ کرنا پڑ سکتی ہے۔ ہر دوسرے میچ کی طرح اس میچ میں بھی ہلکی سی اوس پڑی تھی لیکن اوس کا کردار تھا اور سست رفتار سے گیندبازی کرنے والے گیندبازوں کو مشکل پیش آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم نے نئی گیند کے ساتھ گیند بازی کی وہ بہت اہم تھا۔ فائنل میں بھی ہم نے نیوزی لینڈ کو پہلے 10 اوورز میں صرف 57 رنز بنانے دیئے ۔ پورے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں اوس زیادہ پڑی اور ہمیں اس کا فائدہ بھی ہوا۔ ٹی 20 کرکٹ میں بھی آپ کو قسمت کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سات میں سے چھ میچوں میں ٹاس جیتا، جس کا ہماری مہم پر بڑا اثر پڑا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم نے بہترین اور جارحانہ کرکٹ کھیلی جس نے مخالف ٹیموں کو بیک فٹ پر کھڑا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup 2021:آسٹریلیا ٹی۔20 میں پہلی مرتبہ عالمی چمپئن بنا

آسٹریلیائی کپتان نے ڈیوڈ وارنر کی بھی تعریف کی، جنہوں نے میچ میں 38 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ فنچ نے کہا کہ وارنر کی جارحانہ بلے بازی پوری آسٹریلوی ٹیم کے جارحانہ انداز کی عکاسی کرتی ہے۔ ٹورنامنٹ سے پہلے ان کی فارم پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے لیکن مجھے ان پر یقین تھا۔ میں نے کوچ جسٹن لینگر سے بھی کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے۔ وہ ایک فائٹر ہیں اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.