ETV Bharat / sports

IPL 2022: آئی پی ایل سے متعلق دھونی کا اہم بیان - آئی پی ایل میں دھونی کا کیریئر

چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سنیچر کے روز کہا کہ وہ انڈین پریمیر لیگ کے آئندہ سیزن میں کھیلنے کا فیصلہ ابھی نہیں کریں گے۔

dhoni
دھونی
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 10:55 PM IST

دھونی نے یہ بھی کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ شروع ہونے میں کافی وقت ہے اس لئے وہ جلدبازی میں فیصلہ نہیں کریں گے۔

دھونی نے چنئی میں سی ایس کے چوتھے خطاب کی جیت کی خوشی میں منعقدایک پروگرام کے دوران کہا کہ ’’ میں اس بارے میں سوچوں گا، ابھی کافی وقت ہے، فی الحال ہم نومبر میں ہیں۔ آئی پی ایل 2022 اپریل میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کرنے اترے گی

دھونی کی قیادت میں سی ایس کے نے متحدہ عرب امارات میں چوتھی بار آئی پی ایل ٹرافی جیتی تھی ۔ ٹورنامنٹ کے دوران جب دھونی سے اگلے سیزن میں کھیلنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا لیکن وعدہ کیا کہ وہ اگلے سال بھی پیلی جرسی میں ہی نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل سیزن میں دو نئی ٹیمیں شامل ہونے والی ہیں اور اس کے لئے ایک بڑی نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیلامی سے پہلے سبھی آٹھ ٹیموں کو چار کھلاڑیوں کو ری ٹین کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.