ETV Bharat / sports

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا یو اے ای میں انعقاد ممکن

پاکستان پسر لیگ میں کھلاڑیوں اور معاون عملے کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل 2021 کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ ٹورنمنٹ 2 جون سے 20 جون تک دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

the rest of the psl matches could be played in uae
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا یو اے ای میں انعقاد ممکن
author img

By

Published : May 8, 2021, 6:47 AM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے باقی کے مقابلے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد کرنے کے لیے باضابطہ طور پر امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے رابطہ کیا ہے۔

اس سے قبل تمام باقی میچوں کو کراچی میں کرانے کا منصوبہ تھا لیکن پی سی بی نے نشینل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ساتھ ساتھ تمام چھ فرنچائزیوں کی جانب سے کورونا سے بگڑتے حالات کے درمیان کراچی میں میچ نہ کرائے جانے کے درخواست کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فرنچائزیوں نے پچھلے ہفتے پی سی بی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ٹورنامنٹ کے باقی حصے کو یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی تھی۔ پی سی بی نے موجودہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد اب یہ تجویز تسلیم کرلی ہے۔ وبا سے بدلی صورتحال نے فرنچائزیوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں پی سی بی کے پاس جانا پڑا تھا۔

اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات کو منتقل کرنے میں متعدد منطقی اور آپریشنل معاملے ہوسکتے ہیں۔ اس وقت پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے بہت کم پروازیں چل رہی ہیں اور جون وہ مہینہ نہیں ہے جس میں متحدہ عرب امارات میں اعلی سطحی کرکٹ اکثر کھیلی جائے، کیونکہ اس دوران وہاں کافی گرمی رہتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے 5 سے 20 مئی تک ملک آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف یہی نہیں ملک بھر میں آج سے 15 مئی تک ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے 20 فروری سے 14 مارچ تک میچ ہونے کے بعد پی ایس ایل 2021 کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ ٹورنامنٹ 2 جون سے 20 جون تک دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.