ETV Bharat / sports

Kapil Dev On T20 World Cup جس کے پاس آل راؤنڈرز کی فوج ہوگی وہی ٹیم ورلڈ کپ میں مزے کرے گی - سوریہ کمار یادو کی تعریف

1983 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان رہے کپل دیو کا ماننا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ پر قبضے کی جنگ میں وہی ملک بالادستی حاصل کرے گا جس کے پاس آل راؤنڈرز کی بھرمار ہوگی۔ Kapil Dev On T20 World Cup

جس کے پاس آل راؤنڈرز کی فوج ہوگی وہی ٹیم ورلڈ کپ میں مزے کرے گی

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 8:57 PM IST

لکھنئو: کپل نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہاکہ ٹی 20 کرکٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ ایک میچ جیتنے کے بعد آپ پورے اعتماد کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ کل آپ کے حق میں جائے گا۔ یہی چیز تیز کرکٹ کے سنسنی کو برقرار رکھتی ہے۔ Kapil Dev On T20 World Cup

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں آل راؤنڈرز کا کردار بہت اہم ہوتا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں ایسے کھلاڑی اور بھی خاص ہو جاتے ہیں۔ ہمارے پاس ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجا جیسے کھلاڑی بھی ہیں جو اپنی کارکردگی سے کھیل کا رخ موڑ سکتے ہیں لیکن جڈیجا انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ میں دستیاب نہیں ہیں۔ میرے خیال میں اس ورلڈ کپ میں بھارت کے امکانات بہت کم ہیں لیکن اس موضوع پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ہماری توجہ آخری چار تک پہنچنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ Kapil Dev On T20 World Cup

انہوں نے کہا کہ پانڈیا جیسا کھلاڑی نہ صرف ڈیتھ اوورز میں رن ریٹ بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اسے چھٹے گیند باز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے سوال پر سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شامی ایک بہترین بولر ہیں لیکن یہ کپتان پر منحصر ہے کہ وہ اپنے گیند بازوں کو کس طرح استعمال کرتا ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی اور چوٹ سے بچنا ہوگا۔

دھماکہ خیز بلے باز سوریہ کمار یادو کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے تک سوریہ کمار کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوتی تھی لیکن گزشتہ ایک سال میں نوجوان کھلاڑی نے اپنے جارحانہ انداز سے دنیا بھر کی ٹیموں اور کرکٹرز کی توجہ حاصل کرلی۔ ہے. سوریہ کمار نے وراٹ کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہل سے سجی بھارتی ٹیم کو مزید طاقت دی ہے۔ Kapil Dev On T20 World Cup

یہ بھی پڑھیں : PCB requests ACC Meeting جے شاہ کے بیان پر پی سی بی نے اے سی سی سے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.