ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کے پاس ہر صورت حال کا فائدہ اٹھانے کے لائق گیند باز ہیں: سہواگ - وریندر سہواگ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ 18 سے 22 جون تک انگلیند کے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ وہاں کے حالات کو نیوزی لینڈ کے لیے فائدہ مند بتایا جارہا ہے۔

sehwag
sehwag
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 10:29 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ اس بات سے رضامند نہیں ہیں ہیں کہ انگلینڈ کے حالات محض نیوزی لینڈ کے لیے ہی فائدہ مند ہیں بلکہ بھارتی کھلاڑی بھی اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سہواگ کا خیال ہے کہ چاہے اسپنر ہوں یا تیز گیند باز، بھارتی ٹیم کے پاس ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے گیندباز موجود ہیں۔

سہواگ نے کہا کہ بھارت کی بالنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے اس نے آسٹریلیا کو ان کی سرزمین میں دو مرتبہ شکست دی ہے اور ٹیسٹ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ حالانکہ ابھی ٹیم انڈیا دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت کے پاس کئی ایسے بہترین بلے باز ہیں جو کسی بھی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ٹیم انڈیا کے پاس ایسے گیند باز ہیں جو کسی بھی صورتحال میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سہواگ نے کہا محمد سمیع، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ جیسے گیند باز بھارت کے پاس ہیں۔ اس کی بالنگ لائن اپ بہت متوازن ہے۔ اگر حالات سوئنگ اور سیم میں ملیں گے تو بھارت کے پاس اس کا فائدہ اٹھانے لائق تیز گیندباز موجود ہیں۔ وہیں اگر اسپنر کو مدد ملے گی تو ہمارے پاس اشون اور جڈیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ٹیم انڈیا کی بالنگ یونٹ نے مستقل طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارےگیند باز فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ہمارے پاس اچھی بلے بازی آرڈر کے ساتھ بہترین ورلڈ کلاس گیند باز بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.