ETV Bharat / sports

IPL 2022: تسکین کو آئی پی ایل کے لیے این او سی نہیں ملے گی

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 9:21 AM IST

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ 'ہمارے پاس جنوبی افریقہ کا موجودہ دورہ اور بھارت کے خلاف ہوم سیریز جیسی دو اہم سیریز ہیں، اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ تسکین احمد کا آئی پی ایل میں حصہ لینا مناسب نہیں ہوگا۔' Bangladesh Cricket Board on Taskin Ahmed

تسکین کو آئی پی ایل کے لیے این او سی نہیں ملے گی

بنگلہ دیش کے تیز گیند باز تسکین احمد کو آئندہ آئی پی ایل 2022 سیزن میں کھیلنے کے لیے این او سی (No-Objection Certificate) نہیں ملے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔ Taskin Ahmed to not receive NOC for IPL 2022

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ اس درمیان آئی پی ایل فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس نے مارک ووڈ کے انجری کے باعث آئی پی ایل 2022 سے باہر ہونے کے بعد تسکین کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے رابطہ کیا تھا، لیکن بی سی بی نے تسکین کو این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے صدر جلال یونس نے پیر کو صحافیوں کو بتایا، 'چونکہ ہمارے پاس جنوبی افریقہ کا موجودہ دورہ اور بھارت کے خلاف ہوم سیریز جیسی دو اہم سیریز ہیں، اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ تسکین کا آئی پی ایل میں حصہ لینا مناسب نہیں ہوگا۔'

ہم نے تسکین سے بات کی ہے اور وہ ساری صورتحال کو سمجھ چکے ہیں۔ انہوں نے فرنچائز کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل نہیں کھیل رہے ہیں اور وہ پورے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے دستیاب ہوں گے اور بعد میں وطن واپس آئیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: گراونڈ میں پچیس فیصد سے زائد شائقین کی ہوسکتی ہے موجودگی

اس درمیان حکام نے کہا کہ 'وہ جنوبی افریقہ کے موجودہ دورے کے دوران اسٹار آل راونڈر ثاقب الحسن کی دستیابی کے تعلق سے ان کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، یہ دیکھتے ہوئے کہ انہیں ان کے خاندان کے افراد کی بیماری کی وجہ سے تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے وسط میں وطن واپس آنا پڑ سکتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.