ETV Bharat / sports

Tamim Iqbal withdraws Retirement وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کے بعد تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 10:31 PM IST

تمیم اقبال نے جمعرات کو تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کرکٹ کی دنیا میں سب کو حیران کر دیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ڈھاکہ: تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے صرف 24 گھنٹے بعد ہی بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال نے جمعہ کو وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کے بعد اپنے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ تمیم اقبال نے گونو بھون میں وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا، "میں سب کو انکار کر سکتا ہوں لیکن وزیر اعظم کو نہیں۔ مشرف بھائی مجھے لے کر آئے تھے جبکہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن پاپون بھائی بھی میرے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ تمیم اقبال نے جمعرات کو تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کرکٹ کی دنیا میں سب کو حیران کر دیا تھا۔ آج کی میٹنگ میں تمیم کے ساتھ بی سی بی کے صدر نظم الحسن پاپون اور سابق کپتان مشرف مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ تمیم بنگلہ دیش کے لیے اب تک 241 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 8313 رنز بنائے۔ تمیم ٹیم کے لیے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 14 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ انہوں نے ٹیم کے لیے 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں 1758 رنز بنائے ہیں۔ تمیم نے 70 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 5134 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بھی بنائی۔ انہوں نے 10 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.