میلبورن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا کیونکہ بدھ کو ان دونوں ٹیموں کے درمیان میلبورن میں ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ Melbourne Cricket Ground
-
Rain plays spoilsport at the MCG 🌧
— ICC (@ICC) October 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Afghanistan and New Zealand share points after the match is called off!#T20WorldCup | #NZvAFG pic.twitter.com/2Z8TmuX1gz
">Rain plays spoilsport at the MCG 🌧
— ICC (@ICC) October 26, 2022
Afghanistan and New Zealand share points after the match is called off!#T20WorldCup | #NZvAFG pic.twitter.com/2Z8TmuX1gzRain plays spoilsport at the MCG 🌧
— ICC (@ICC) October 26, 2022
Afghanistan and New Zealand share points after the match is called off!#T20WorldCup | #NZvAFG pic.twitter.com/2Z8TmuX1gz
آج کے میچ میں کیوی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 89 رنز کی زبردست جیت کے بعد اس مقابلے میں اتر رہی تھی جبکہ افغانستان کو ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی مقابلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ دوسرا سُپر 12 مقابلہ ہے جسے بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان پیر کو ہونے والا میچ بھی بارش کی وجہ سے وقفے وقفے سے روکنے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔
افغان ٹیم کے لیے یہ اہم تھا کہ وہ اپنا ابتدائی مقابلہ ہارنے کے بعد جیت حاصل کریں لیکن انھیں ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا اور اس کی وجہ سے انہیں آنے والے میچوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ اس وقت گروپ 1 میں تین پوائنٹس اور +4.450 کے بڑے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔