ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2022 سری لنکا کو شکست دے انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا - انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دےکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کو 142 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا کو شکست دے دی۔ England beat Sri Lanka to reach semifinals

T20 World Cup 2022: England beat Sri Lanka to reach semifinals, defending champions Australia knocked out
سیمی فائنل کے لیے انگلینڈ نے کوالیفائی کرلیا
author img

By

Published : Nov 5, 2022, 5:18 PM IST

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دےکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کو 142 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا کو شکست دے دی۔ England beat Sri Lanka to reach semifinals

اس قبل سری لنکا نے پتھم نسانکا (67) کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں انگلینڈ کے سامنے 142 رنز کا ہدف رکھا۔

نسانکا نے 45 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنا کر سری لنکا کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ بھانوکا راجا پاکسے نے بھی 22 گیندوں میں اتنے ہی رنز بنائے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نسانکا نے کوسل مینڈس (18) کے ساتھ اننگز کا دھماکہ خیز آغاز کیا۔ مینڈس کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی نسانکا نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، حالانکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ تیز گیند بازوں کے خلاف اچھی شروعات کرنے کے بعد سری لنکا اسپن باؤلنگ کے سامنے بے اثر نظر آیا۔

سری لنکا نے آٹھ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 71 رنز بنائے تھے لیکن مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے وہ اگلے 12 اوورز میں صرف 70 رنز کا اضافہ کر سکا۔ عادل رشید نے جہاں چار اوورز میں صرف 16 رنز دے کر نسانکا کی قیمتی وکٹ حاصل کی وہیں بین اسٹوکس، سیم کرن اور کرس ووکس نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اپنے پہلے اوور میں 17 رنز دینے والے مارک ووڈ نے بھی شاندار واپسی کی اور 20ویں اوور میں تین وکٹیں لے کر سری لنکا کو 141/8 تک محدود کردیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.