ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2022 بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو نو رنوں سے شکست دی

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیدر لینڈز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اورز میں 135 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ T20 World Cup 2022

T20 World Cup 2022 Bangladesh beat Netherlands by Nine Runs
بنگلہ دیشن نے نیدرلینڈز کو نو رنوں سے شکست دی
author img

By

Published : Oct 24, 2022, 1:30 PM IST

Updated : Oct 24, 2022, 2:50 PM IST

ہوبارٹ: بنگلہ دیش نے تسکین احمد (25/4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 مرحلے میں نیدرلینڈ کونو رنوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے عفیف حسین کے 38 رنوں کی بدولت 20 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 20 اوورز میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ Bangladesh beat Netherlands by 9 runs

بنگلہ دیش کے گیند باز 144 رنز کے اسکور کا دفاع کرتے ہوئے پہلی گیند سے ہی نیدرلینڈز پر حاوی رہے۔ تسکین نے اننگ کی پہلی دو گیندوں پر وکرمجیت سنگھ اور باس ڈی لیڈ کو آؤٹ کیا جس سے نیدرلینڈز کی اننگ لڑکھڑا گئی۔ تسکین نے نیدرلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کولن ایکرمین (62) اور شارز احمد کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ایکرمین نے 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے لیکن انہیں کسی کا ساتھ نہیں ملا۔ ایکرمین کا وکٹ گرنے کے بعد، پال وین میکرن (24) نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن وہ صرف شکست کا فرق کم کرسکے۔

اس کے علاوہ حسن محمود نے دو جبکہ شکیب الحسن اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ لیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اچھی شروعات کی۔ نجم الحسن شانتو (25) اور سومیا سرکار (14) نے پہلے وکٹ کے لیے 43 رن جوڑے لیکن مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث 11 اوورز میں بنگلہ دیش کا اسکور76/5 ہوگیا۔ تاہم عفیف حسین نے جدوجہد کرتے ہوئے 27 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ 18ویں اوور میں عفیف کا وکٹ گرنے کے بعد مصدق حسین نے 12 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 20 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں 144/8 تک پہنچایا۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ اور پال وین میکرن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فریڈ کلاسن، ٹم پرنگل، شارز احمد اور لوگن وین بیک نے ایک ایک لیا۔

Last Updated : Oct 24, 2022, 2:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.