ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2021: بھارت شکست کا سلسلہ توڑنے کیلئے اترے گا

بھارت اور افغانستان کے درمیان اب تک دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں اور دونوں میں بھارت نے فتح اپنے نام کی ہے۔

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 3:30 PM IST

T20 World Cup 2021: بھارت شکست کے سلسلے کو توڑنے اترے گا

بھارتی کرکٹ ٹیم بدھ کو افغانستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں اپنی شکست کے سلسلے کو توڑنے کی کوشش کرے گی، تاہم اسے افغانستان کے عالمی معیار کے اسپن بولنگ اٹیک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارت کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو میچوں میں بری طرح شکست ملی تھی۔ ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7.30 بجے شروع ہونے والا سپر 12 مرحلے کا یہ میچ بہت کچھ طے کرے گا۔

اس میچ سے گروپ 2 کی صورتحال کسی حد تک واضح ہو جائے گی۔ اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں آگے جانے کی امیدیں مکمل طور پر ختم ہو جائیں گی جبکہ افغانستان جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو میں برقرار رہے گا۔ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہت اچھا ہے۔ تاہم اگر بھارتی ٹیم یہ میچ بڑے مارجن سے جیت جاتی ہے تو امیدیں برقرار رہ سکتی ہیں۔

دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا موازنہ کریں تو افغانستان نے اب تک ہندوستان سے بہتر کرکٹ کھیلا ہے۔ افغان کھلاڑیوں نے بلے بازی اور گیندبازی دونوں شعبوں میں خود کو ثابت کیا ہے۔ ٹیم کی گیند بازی تو بہترین تھی ہی لیکن اس بار بلے بازوں نے قابل اعتماد کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی بیٹنگ کتنی اچھی رہی ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیزن میں اب تک کا سب سے زیادہ ٹیم سکور (190) افغانستان کے نام ہے جو اس نے سکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے پہلے لیگ میچ میں بنایا تھا۔

اس کے ساتھ ہی کرشمائی اسپنر راشد خان، مجیب الرحمان اور کپتان محمد نبی کے علاوہ نوین الحق بھی فارم میں ہیں۔ تاہم مجیب کے کھیلنے پر اب بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

دوسری جانب اب تک بلے اور گیند سے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کو افغانستان کی ورلڈ کلاس اسپن بولنگ کھیلنے کا مشکل چیلنج درپیش ہوگا۔ ہندوستان کا ٹاپ اور مڈل آرڈر ٹیم کے لیے سب سے بڑی پریشانی ہے۔ لوکیش راہل، روہت شرما، ایشان کشن اور سوریہ کمار یادیو اب تک زیادہ کچھ نہیں کر سکے ہیں اور اب انہیں افغانستان کی اسپن گیند بازی کے سامنے خود کو ثابت کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ICC T20 World Cup: رضوان اور اعظم کی نصف سنچریاں، پاکستان سیمی فائنل میں داخل

بھارتی گیند باز بھی اب تک کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ کھلاڑی اس قسم کی گیند بازی نہیں کررہے ہیں جس نے ہندوستان کو کئی میچ جتوائے۔ جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کے خلاف میچ میں وہ جدوجہد کرتے نظر آئے تھے۔

محمد شامی اور بھونیشور کمار جیسے تجربہ کار گیند بازوں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے خلاف بڑی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سوریہ کمار یادیو کی جگہ ایشان کشن جبکہ بھونیشور کمار کی جگہ شاردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا اور اب نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد بھی ٹیم میں تبدیلی نظر آ سکتی ہے۔ تجربہ کار اور سینئر اسپنر روی چندرن اشون کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان اب تک دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں اور دونوں میں بھارت نے فتح اپنے نام کی ہے۔ دونوں کا مقابلہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایڈیشن میں ہوا تھا اور ٹیم انڈیا نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ دوسرا میچ 2012 میں ہوا تھا جو بھارت نے 23 رنز سے جیتا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.