ETV Bharat / sports

ثاقب الحسن اور یوسف پٹھان نے ایل پی ایل دو کے لیے رجسٹریشن کیا

بنگلہ دیش کے آل راونڈر ثاقب الحسن اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان نے لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔

Shakib Al Hasan and Yusuf Pathan
Shakib Al Hasan and Yusuf Pathan
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 9:45 PM IST

لنکا پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق مجموعی طور پر 11 ممالک کے کرکٹرز نے ٹورنامنٹ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

دراصل گزشتہ برس بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا لیکن اس بار مسودے سے پہلے ثاقب کے علاوہ ملک کے چھ دیگر اہم کرکٹرز نے رجسٹریشن کرایا ہے جن میں تجربہ کار اور اہم بلے باز تمیم اقبال بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ یک روزہ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باؤما نے ٹورنامنٹ کے لیے خود کو دستیاب کرایا ہے۔ ان کی ٹیم کے دو اہم اسپنرز کیشو مہاراج اور تبریز شمسی بھی ٹورنامنٹ پر نظر لگائے ہوئے ہیں۔

اس سال کی شروعات میں آخری بار بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کھیلنے والے ریٹائرڈ تیز گیند باز مورنے مورکل نے بھی لنکا پریمیئر لیگ میں رجسٹریشن کرایا ہے۔

اس درمیان یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بھارت کے تجربہ کار کھلاڑی یوسف پٹھان کو کوئی خریدار ملتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے اس سال کی شروعات میں تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔

یوسف پٹھان کے بھائی عرفان پٹھان لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی ٹسکرس ٹیم کا حصہ ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مشیل میکلنیگھن، زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، امریکہ کے علی خان اور نیپال کے سندیپ لیمیچانے بھی ایل پی ایل کے دوسرے سیزن میں معاہدہ کرنے پر نظر لگائے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیائی آل راونڈر جیمس فالکنر حال ہی میں ختم ہوئی پاکستان سُپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کی ایل پی ایل زیادہ مانگ ہونے کی امید ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کئی کھلاڑیوں نے بھی ڈرافت کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے جس میں ٹی 20کے نائب کپتان نکولس پورن بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کی واپسی، بی سی سی آئی نے جاری کیا شیڈول

سری لنکا کرکٹ کے نائب صدر روین وکرم رتنے نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ برس کی کامیابی سے یقیناً کئی کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے زیادہ کھلاڑیوں کے ایل پی ایل میں کھیلنے کی امید ہے جو لیگ اور سری لنکا کرکٹ کے لیے ایک بہت اچھا اشارہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.