چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 13ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2021 میں ممبئی انڈینس کی چیمپئن ٹیم کو دھول چٹادی ہے۔ ریشبھ پنت کی کپتانی میں دہلی کی ٹیم نے منگل کو ممبئی انڈینس کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔ دہلی کیپٹلس کی یہ تیسری جیت ہے۔
دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2021 میں ممبئی انڈینس کی چیمپئن ٹیم کو دھول چٹادی ہے۔ پھرکی بالر امت مشرا نے ممبئی کے چار وکٹ جھٹکے اور انہیں اس کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ دہلی پوائنٹس ٹیبل میں چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب رائل چیلنجرس بنگلورو پہلے نمبر پر ہے۔
ممبئی انڈینس کی ٹورنامنٹ میں یہ دوسری شکست ہے، جس کے ساتھ ہی وہ پوائنٹس ٹیبل میں وہ چوتھے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ میچ کی شروعات میں ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں نو وکٹ کے نقصان پر 137 رنز بنا پائے۔ روہت شرما نے 44 رن، سوریا کمار نے 24 رن، ایشان کشن نے 26 رن جب کہ جینت یادو نے 23 رن بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے پانچ گیندیں باقی رہتے ہی چار وکٹ گنواکر 138 رن بناکر جیت اپنے نام کرلی۔ شِکھر دھون نے 45 رن، اسمتھ نے 33 رن، للت یادو نے 22 رن اور شیمرون ہیٹ مائر نے 14 رن بنائے۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ممبئی کے بلے باز امت مشرا کی پھرکی کے سامنے بے بس نظر آئے اور روہت شرما کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹک سکا اور پوری ٹیم محض 137 رنز ہی بنا سکی۔
ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن ان یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور دہلی کیپٹلز کے اسپنر امت مشرا نے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔ ممبئی کی جانب سے روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگ کی شروعات کی لیکن ڈی کاک اس میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور محض ایک رنز بنا کر مرکس اسٹوائنس کا شکار بنے۔
دوسری جانب روہت نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، روہت اور سوریا کمار یادو اور روہت شرما نے دوسرے وکٹ کے لیے 58 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو اویش خان نے سوریہ کمار یادو کو آؤٹ کرکے توڑا۔ یادو نے 15 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے جبکہ روہت شرما نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے اس دوران انہوں نے 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
ایک وقت ممبئی کا اسکور 84 رنوں پر 6 وکٹ ہوگیا تھا اور 100 رنز بننا بھی مشکل دکھائی دے رہا تھا لیکن ایشان کشن نے ٹیم کو بحران سے نکالا اور 26 رنز بنا کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا جبکہ جینت یادو نے 23 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا۔ دہلی کیپیٹلز کی جانب سے امت مشرا نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اویش خان نے 2، اسٹوائنس، رباڈا اور للت یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔